Common frontend top

ارشاد محمود


طالبان کے ساتھ مذاکرات کی شروعات


دیر آید درست آید! امریکی حکام طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بساط بچھانے کی راہ پر گامزن ہیں تاکہ سترہ برس سے جاری جنگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔ سوال یہ ہے کہ اس ماہیت قلبی کے اسباب کیا ہیں؟ تمام تر دباؤ اور لالچ کے باوجود طالبان نے مزاحمت جاری رکھی اور امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے مطالبے پر ڈٹے رہے۔افغانستان کی حکومت تمام تر کوششوں کے باوجود طالبان کے ساتھ مذاکرات کا بند دروازہ کھول سکی اور نہ ہی انہیں میدان جنگ میں شکست سے دوچار کرپائی۔اعداد وشمار کے مطابق محض گزشتہ چھ ماہ میں لگ بھگ
هفته 21 جولائی 2018ء مزید پڑھیے

داعش پاکستان میںحقیقت یا فسانہ

پیر 16 جولائی 2018ء
ارشاد محمود
مستونگ بلوچستان میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد اب یہ کوئی راز نہیں رہاکہ داعش پاکستان میں نہ صرف سرگرم ہے بلکہ مضبوط بھی بہت ہے۔زیادہ پرانی بات نہیں۔ یہی کوئی مئی کے آخری ہفتے میں پاکستان کے اٹارنی جنر ل اشتراوصاف علی کو تہران میں خبردار کیاگیا کہ داعش کی لیڈرشپ اور سرگرم حامیوں کی ایک بڑی تعداد کو پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقوں میں منتقل کیا جارہاہے۔ انہیں مطلع کیا گیا کہ داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی کو افغانستان منتقل کیا جارہاہے تاکہ وہ پاکستان اور ایران کے اندر سرگرمیاںمنظم کرکے ان ممالک کا حشر
مزید پڑھیے


ہارون بلور کی شہادت

هفته 14 جولائی 2018ء
ارشاد محمود
پشاور کے بلور خاندان کا ایک اور چشم وچراغ گُل ہوگیا۔ دہشت گردوں نے چند برس قبل ان کے والد، ایک جہاندیدہ سیاستدان بشیر بلور کو شہید کیا تھا۔ رواں الیکشن مہم میں امن وامان کی صورت حال نہ صرف بہت بہتر تھی بلکہ سیاستدانوں یا سیاسی پارٹیوں کو دھمکانے والے بھی غائب تھے۔ خیبر پختون خوا میں امن کی بحالی میں پولیس کی کارکردگی کو ملک کے طول وعرض میںسراہاجاتارہاہے۔امید تھی کہ وہ پرامن الیکشن کرانے میں کامیاب ہوجائے گی لیکن افسوس کہ ایسا نہ ہوسکا۔ حریفوں کو یہ گوارہ نہیں کہ پاکستان میں پرامن الیکشن کا انعقاد ہو۔
مزید پڑھیے


نوازشریف جیل میں

بدھ 11 جولائی 2018ء
ارشاد محمود
شریف خاندا ن کے خلاف اعصاب شل کردینے والاعدالتی فیصلہ بالآخر آگیا۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب شریف خاندان مزاحمت کی اختیارکردہ راہ پر استقامت سے کھڑا رہتاہے یا سودے بازی کرکے ایک بار پھر جدہ یا لندن سدھار جاتاہے۔ اگلے ہفتے سے شریف خاندان جیل کی کال کوٹھڑی سے سیاست کا ایک نیا باب رقم ہونے جارہاہے۔ صاحبزادی مریم نوازبھی بڑے میاں کے ہمراہ جیل سے سیاست کی ڈوریں ہلائیں گی ۔ باپ بیٹی جیل کی دیوار کی اوٹ سے اپنے حامیوں سے مخاطب ہوناشروع ہوگئے تو قومی سیاست ایک ہی جست میں دہائیوں کا سفر طے کرجائے گی۔ ستر
مزید پڑھیے


25جولائی کے بعد کا منظرنامہ

هفته 07 جولائی 2018ء
ارشاد محمود
الیکشن ڈے اور حکومت سازی میں اب گنتی کے چند دن رہ گئے ہیں۔ نئی حکومت کے سامنے کئی طرح کے چیلنجز ہوں گے جن سے اسے نبردآزما ہونا ہوگا۔سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ نو منتخب حکومت کو اپنی رٹ منوانا ہوگی۔گزشتہ ایک برس سے ملک میں سویلین حکومت کی عمل داری عملاًتما م ہوچکی ہے۔ سرکاری اہلکار خوف زدہ ہیں۔ وہ سرکاری خدمات سرانجام دینے پر آمادہ نہیں کہ مبادہ کسی سکینڈل میں پکڑے جائیں۔ بیوروکریسی لگ بھگ کام کرنا ترک کر چکی ہے۔ چنانچہ ریاستی مشینری عضومعطل بن چکی ہے۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے
مزید پڑھیے



شفاف الیکشن ضروری ہیں حضور

پیر 02 جولائی 2018ء
ارشاد محمود
انگریزی کا ایک محاورہ اکثر سننے کو ملتاہے :انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتاہوا نظر بھی آنا چاہیے۔پاکستان میں الیکشن کاجو ہنگامہ برپا ہے وہ بہت یکطرفہ ہوگیا ۔ نون لیگ رفتہ رفتہ مقابلے سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ ریاستی اداروں اور نون لیگ کے درمیان شروع ہونے والا تصادم اور محاذ آرائی کا اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھ رہا ۔الیکشن میںمحض23 دن باقی ہیںلیکن نون لیگ ابھی تک بھرپور طریقے سے الیکشن مہم بھی شروع نہیں کرپائی۔ اس کی قیادت جو اکثر میچ فکس کرکے کھیلنے کی عادی ہے اس بار میدان میں اتر ہی نہیں رہی ۔
مزید پڑھیے


سیاست اور ڈرامہ

هفته 30 جون 2018ء
ارشاد محمود
سیاست ، اداکاری اور ڈرامے کا عہد قدیم سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔ جس شخصیت میں یہ تینوں ہنر پائے جاتے ہوں وہ ایک کامیاب سیاست دان تصورکیا جاتاہے۔سیاست دان ہو یا اداکار دونوں کا مقصد ناظرین یا شہریوں کے دلوں میں گھر کرجاناہوتا ہے‘دل اور دماغ پر نقش کر نے والے مکالمے، تیر کی طرح دل میں اتر جانے والے جملے اور جذبات میں ہیجان برپا کردینے والے استعاروں،تشبیہات اورتمثیلات کا مسلسل استعمال کیا جاناتاکہ ناظرین یا شہریوں کا لیڈرشپ کے ساتھ گہرا ذاتی اور سماجی تعلق استوار ہوجائے۔ شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے
مزید پڑھیے


چودھری نثار کس مخمصے میں ہیں؟

پیر 25 جون 2018ء
ارشاد محمود
کوئی چودھری نثار علی خان سے پوچھے کہ وہ ایک ہی بار پریس کانفرنس کرکے بتاکیوں نہیں دیتے کہ کہنا کیاچاہتے ہیں۔ عرصے سے ایک تھیٹر لگایا ہوا ہے۔ ناراض ہونے پر جلد ہی راضی ہونے کی نوید بھی سنادیتے ہیں۔ فرماتے ہیں کہ عورت کی لیڈرشپ قبول نہیں اور کبھی عندیہ دیتے ہیں کہ سب ٹھیک ہوچکا ہے۔ ایک دوست نے چودھری نثارکی موجودہ کیفیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا :وسدی وی نئیں۔نسدی وی نئیں۔تے کْج دَسدی وی نئیں۔ ان کی پریس کانفرنسوں سے اب تک ایک ہی نکتہ ابھر کرسامنے آیا کہ مسلم لیگ نون میں انہیں نوے کی
مزید پڑھیے


شجاعت بخاری کا جرم کیا تھا؟

هفته 16 جون 2018ء
ارشاد محمود

یقین نہیں آتا کہ سینئر صحافی شجاعت بخاری کو دن دھاڑے سری نگر میں شہید کردیا گیا۔وہ کشمیر کے ہی نہیں بلکہ اس خطے کے ایک بڑے شہ دماغ قلمکار تھے۔ صحافی اور تجزیہ کار تو بہت ہوتے ہیں شجاعت بخاری کا دل اپنے لوگوں کے لیے دھڑکتاتھا۔وہ کشمیر میںجاری تشدد اور قتل و غارت کی محض خبریں نہیں چھاپتے تھے بلکہ حالات کو بدلنے کی بھی کوشش کرتے۔ کشمیر پر ہونے والی ہر پیش رفت سے نہ صرف باخبر ہوتے بلکہ حالات کے سدھار کے لیے سرگرم بھی ۔ اسی درد دل نے انہیں تنازعات کے پرامن اور مذاکرات
مزید پڑھیے


پاک بھارت تعلقات : جمود ٹوٹ رہاہے

بدھ 13 جون 2018ء
ارشاد محمود
دہلی اوراسلام آباد سے پاک بھارت تعلقات میں نہ صرف بہتری کے اشارے مل رہے ہیں بلکہ الیکشن کے بعد دونوں ممالک کے درمیان رسمی مذاکراتی عمل بھی بحال ہونے کے روشن امکانات نظر آتے ہیں۔ بھارت سرکار نے طویل غور وفکر اور ناکام تجربات کے بعد بتدریج اپنی حکمت عملی تبدیل کی۔ سخت گیر پالیسی کے برعکس مکالمے کا راستہ اختیار کرنا شروع کردیا ہے۔ ممکن ہے کہ کوئی حادثہ اس عمل کو ابتدائی مرحلے میں ہی سبوتاژکردے جیسے کہ ماضی میں ہوتاآیا ہے تاہم اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں طے پاچکا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان
مزید پڑھیے








اہم خبریں