Common frontend top

انٹرٹینمٹ


اپنے ڈگرسے ہٹ جانے سے تھیٹرسکڑرہاہے :سہیل احمد

پیر 13 دسمبر 2021ء
لاہور( شوبز ڈیسک ) سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ اگردیکھا جائے تو ہمارے معاشرے میں تھیٹرایک ایسا میڈیم ہے جسے مثبت انداز میں ترقی کرنی چاہیے تھی لیکن اپنے ڈگرسے ہٹنے کی وجہ سے یہ سکڑرہاہے ،فیملیوں کا آنا تھیٹر کے لئے آکسیجن کی مانند ہوتا ہے اور ماضی میں اسے اس سے ہی تقویت ملی ہے ۔ ایک انٹرویو میں سہیل احمد نے کہا کہ جوبھی لوگ تھیٹر سے وابستہ رہے ہیں اوراگرانہوں نے کسی وجہ سے اس سے دوری اختیارکرلی ہے تو یقینا اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ہو گی ۔ انہوں نے
مزید پڑھیے


سپر ہٹ جوڑی فیروزخان اور ثنا جاوید پھر ایک ساتھ

پیر 13 دسمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) سپر ہٹ جوڑی فیروزخان اور ثنا جاویدڈرامہ سیریل’’ 'اے مشتِ خاک‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئینگے ۔ کہانی دو بالکل مختلف سوچ رکھنے والے کرداروں کے گرد گھومتی ہے ۔ مستجاب ایک حقیقت پسند نوجوان ہے جو قسمت پرکم بھروسہ رکھتا ہے جبکہ دعا ایک رحم دل اور قسمت پر مکمل یقین رکھنے والی لڑکی ہے جو اخلاقی اقدار کی سخت پابندہے ۔ ہدایتکار احسن طالش ہیں اور اسے عبداﷲ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیاہے ، کاسٹ میں اسد صدیقی، شبیرجان، عفت عمر، شہود علوی، دانیال افضل خان ، حرا عمر اور دیگر فنکارشامل ہیں۔
مزید پڑھیے


عاطف اسلم کے ڈرامے "سنگ ماہ’’ کا ٹیزر جاری

اتوار 12 دسمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈرامہ سیریل "سنگ ماہ’’ کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں عاطف اسلم سمیت زاویار نعمان، کبریٰ خان، ہانیہ عامر اور ثانیہ سعید سمیت دیگر اداکاروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔مختصر ٹیزر میں عاطف اسلم کو جہاں گلوکاری کرتے دکھایا گیا ہے ، وہیں انہیں قبائلی شخص کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے ۔ٹیزر میں عاطف اسلم کو ’معاملہ سنگین ہے ‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ٹیزر میں ہانیہ عامر، کبریٰ خان اور زاویار نعمان سمیت دیگر اداکاروں کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیے


سلطان راہی کا قتل پنجابی فلم انڈسٹری کا قتل تھا: مصطفی قریشی

اتوار 12 دسمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ سلطان راہی کے قتل کے ساتھ ہی پنجابی فلم انڈسٹری کابھی خاتمہ ہو گیا تھا،میں نے بے شمارفلموں میں سلطان راہی کے مد مقابل ولن کا کردارکیا اور ہم دونوں کی جوڑی کو بہت پسندکیا جاتا تھا۔ ایک انٹرویو میں مصطفی قریشی نے کہا کہ مولاجٹ ایسی فلم تھی جس نے سلطان راہی اور مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور اس کے بعد میری اور سلطان راہی کی ہیرو اورولن کی جوڑ ی کسی بھی فلم کے لئے ناگزیر سمجھی جاتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سلطان راہی
مزید پڑھیے


سٹیج ڈراموں میں اب صرف مجرے پیش کئے جاتے ہیں : نجم زیدی

اتوار 12 دسمبر 2021ء
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار وپروڈیوسر نجم زیدی نے کہا ہے اسٹیج ڈرامے کواب سٹیج ڈرامہ کہنابھی اس کی توہین ہے ، معذرت سے کہنا پڑتا ہے کہ سٹیج پراب صرف مجرے پیش کئے جاتے ہیں ،اداکارائوں کے سکینڈلزنے اس شعبے کو اس قدربدنام کردیاہے کہ فیملیاں اس سے بد ظن ہو گئی ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شالیمارتھیٹرمیں جن اداکارائوں کی ڈریسنگ روم کی ویڈیوز بنائی گئیں ان کے ملزمان کوکیفرکردار تک پہنچاناچاہیے ۔
مزید پڑھیے



ہدایتکار و اداکار جاوید شیخ ٹیلی فلم ’’ ہنگور ‘‘ کی کاسٹ میں شامل

اتوار 12 دسمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ہدایتکار اداکار جاوید شیخ، عفان وحید، زاہد احمد، صبا قمر اور درفشاں سلیم ٹیلی فلم’’ہنگور‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ساجی گل کی تحریر کردہ یہ ٹیلی فلم 1971 ئکی پاک بھارت جنگ کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے ۔گزشتہ روز فلم ’ہنگور‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا، فلم نجی چینل پر جلد نشر کی جائے گی۔فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، ہم نے اس ٹیلی فلم میں محنت کی ہے آپ کی محبت درکار ہے ۔
مزید پڑھیے


تھیٹر ویڈیو سکینڈل : اداکارہ زارا خان اور مہک نور پھٹ پڑیں

جمعه 10 دسمبر 2021ء
لاہور( کلچرل رپورٹر) لاہور پریس کلب میں تھیٹر ویڈیو سکینڈل کا شکار ہونے والی اداکاروں کی پریس کانفرنس سٹیج اداکارہ زارا خان اور مہک نور پھٹ پڑیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو واقعہ پیش ہوا وہ واقعہ نہیں زیادتی ہے لڑکیوں کے میک اپ روم سے ویڈیوز بنائیں گئیں ہماری ویڈیوز ڈریسنگ روم میں بنائیں گئیں جو سراسر زیادتی ہے ۔ہمیں انصاف ملنا چاہیے ۔کاشف چن ایک ایکسٹرا فنکار ہے جس کے ذریعے یہ کام کروایا گیا انہوں نے کہا کاشف چن نے بتایا کہ یہ خوشبو خان نے کروایا ہے ۔ اداکارہ زارا خان نے کہا کہ
مزید پڑھیے


گلوکارہ حدیقہ کیانی نئی ڈرامہ سیریل ’’ پنجرہ ‘‘ میں کاسٹ

جمعه 10 دسمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کو نئی ڈرامہ سیریل’’پنجرہ‘‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے ۔ انسٹا گرام پر شازیہ وجاہت نے حدیقہ کیانی کی شوٹنگ کے سیٹ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ بھی ’’پنجرہ‘‘ کا حصہ ہیں شازیہ وجاہت کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں سوشل میڈیا اسٹار اور حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’صنف آہن‘ کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی دنانیر مبین کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ مذکورہ ڈرامے کی رائٹر اسما نبیل رواں برس جولائی میں بریسٹ کینسر
مزید پڑھیے


جمائما گولڈ سمتھ کی نئی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی

جمعه 10 دسمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)برطانوی پروڈیوسر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی نئی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔جمائما خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں ان کی فلم ’’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘‘ کی پہلی جھلک شیئر کی گئی تھی۔ فلم ’’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘‘ کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے ، فلم ممکنہ طور پر آئندہ برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اداکارہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔
مزید پڑھیے


اداکارہ حبا بخاری نے آریز احمد سے منگنی کر لی

جمعرات 09 دسمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) خوبرو اْبھرتی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے قریبی دوست آریز احمد سے باقاعدہ طور پر منگنی کر لی ۔آریز احمد نے اپنے اس نئے رشتے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اور حبا بخاری کے ہاتھ کی متعدد تصویریں اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر شیئر کی ہیں اور ساتھ میں دلچسپ کیپشنز بھی لکھے ہیں آریز احمد کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئی پہلی تصویر سے آخر تصویر تک مداحوں کو بتانا تھا کہ ’’ہوا کچھ یوں کہ ہاتھوں میں ہاتھ لیے ، وعدہ کیا اور ایک معجزے کی طرح ملی تم مجھے ‘‘۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں