Common frontend top

سہیل دانش


نت نئے تجربات یا انتخابات


عمران خان سے گفتگو کے بعد حامد میر کو جو تاثر ملا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے بعض ساتھی انہیں محاذ آرائی نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ان کے خیال میں عمران سے گفتگو کے بعد انہیں یہ تاثر ملا کہ وہ ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اگر ان کے ساتھ لڑائی کی جائے گی یا انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ تو اس کیلئے بھی ان کے پاس لائحہ عمل ہے اور اگر کوئی بات چیت کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کیلئے بھی ان کے
جمعه 02  ستمبر 2022ء مزید پڑھیے

نیرہ نور: منفرد آواز جو خاموش ہو گئی

جمعه 26  اگست 2022ء
سہیل دانش
چار دہائیوں سے جن کی منفرد آو از جگمگارہی تھی سب کو لبھارہی تھی‘ نیرہ نور نے واقعی اپنی محتاط‘ باوقار اور پرسکون زندگی میں 72 بہاریں دیکھیں۔ وہ تو چلیں گئیں‘ لیکن اپنی لازوال غزلوں‘ گیتوں اور نظموں کی شکل میں یونہی مہکتی اور دمکتی رہیں گی۔ ان کی طرح ذرا خاموش اور چپ چپ رہنے والا انسان اپنے اندر زندگی بھر بہت کچھ چھپاکر جیتا رہتا ہے۔ پھر اچانک ہی زندگی کی مہلت ختم ہوجاتی ہے‘ لیکن یہ تو سچ ہے کہ وہ موسیقی کی موجودہ عہد کی روشن مثال تھیں۔ پاکستانی موسیقی کی 75 سالہ تاریخ پر ایک
مزید پڑھیے


خالد بٹ‘ حلقہ احباب کو ویران کرگئے

جمعه 19  اگست 2022ء
سہیل دانش
بٹ صاحب زندگی میں امید اور نوید کے ساتھ محو سفر رہے۔ چار دہائیاں گزریں جب پہلی بار ان سے ملاقات ہوئی۔ ابلاغ کی دنیا بھی عجیب ہے‘ پی آئی اے کے تعلقات عامہ کے جنرل مینجر کی حیثیت سے ان کا والہانہ پن آج بھی یاد ہے۔ پھر وقت کے ساتھ ساتھ ملاقاتوں میں بے تکلفی کا رنگ غالب آتا گیا۔ مجھے یہ معلوم ہی تھا کہ وہ تعلقات عامہ کے ساتھ ساتھ صحافتی میدان کے بھی شہسوار ہیں۔ نہ جانے وہ زندگی کے اس سفر میں کہاں سے کہاں تک پہنچنے کے آرزو مند تھے۔ کن کن اہداف کی
مزید پڑھیے


نیا پنڈورا باکس……(2)

جمعرات 11  اگست 2022ء
سہیل دانش
یہاں ایک اہم یہ بھی ہے کہ فارن فنڈنگ کی اجازت ہے لیکن ممنوعہ فارن فنڈنگ کی تعریف یہ ہے کہ جو فنڈنگ کسی فرم کے ذریعے آئے خواہ وہ فرم یا کمپنی غیر ملکی ہو حتیٰ کہ وہ قومی سطح کی ہو۔ اس کی ممانعت ہے۔ اس میں یہ پہلو آجاتا ہے کہ یہ کمپنیاں اپنے مفاد کیلئے فنڈنگ کررہی ہیں۔ اب عمران خان کے ساتھی اس میں یہ نکتہ نکال رہے ہیں کہ ایسے اکاؤنٹس کی تیاری بنیادی طور پر آڈیٹرز کرتے ہیں اور پارٹی ہیڈ تو اس پر صرف دستخط کرتا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ
مزید پڑھیے


نیا پنڈورا باکس

منگل 09  اگست 2022ء
سہیل دانش
الیکشن کمیشن کے فیصلے نے تین نئے پنڈورا باکس کھول دیئے ہیں۔ پولیٹیکل پارٹنر 2002ء کے تحت جو مینڈیٹ بنتا تھا، اس میں رقم ضبطگی کی شق لاگو ہوتی ہے۔ آخری پیراگراف میں یہ کہا گیا ہے کہ کیوں نہ غیر قانونی ذرائع سے لی گئی رقم ضبط کرلی جائے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمشنر نے اپنے آفس کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اس کے علاوہ بھی کوئی کارروائی بنتی ہے تو وہ بھی کی جائے۔ پی ٹی آئی پر آرٹیکل 17 کے تحت بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اس معاملے کو اس فیصلے سے یکسر
مزید پڑھیے



زندگی بھر کتاب سے عشق کرنے والے اختر بلوچ بھی رخصت ہوئے

اتوار 07  اگست 2022ء
سہیل دانش
اگر آپ سندھی‘ اردو اور بلوچی اسپیکنگ لوگوں کی روایات‘ رواداری‘ محبت و اخلاص اور منسکر المزاجی کے تمام رنگ ایک شخصیت میں ایک ساتھ جھانکتا دیکھنا چاہتے ہیں تو میں عموماً کہتا ہوں کہ برادرم نادر شاہ عادل کو دیکھ لیں۔ لیکن آج ایک اور ایسی شخصیت کے اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد احساس ہورہا ہے کہ بھائی اس صف میں تو برادرم اختر بلوچ بھی کھڑے تھے اور ہم بھی کیسے لوگ ہیں کہ ایسے انمول دوستوں کا ادراک بھی رکھتے ہیں‘ لیکن ان کی خوبیوں کو ان کی زندگی میں بیان نہیں کرتے۔ میں ان
مزید پڑھیے


مایوسی ہی مایوسی ……(2)

جمعه 05  اگست 2022ء
سہیل دانش
پھر یہ کیا ہوا کوئی ایسا ادارہ نہیں جس پر اعتماد کیا جاسکے۔ کوئی ایسا شخص نہیں جس کی بات اندھیرے میں کرن کی طرح چمکے۔ کوئی ایسا لیڈر نہیں جس سے ہاتھ ملایا جائے اور ایک عرصے تک بدن میں سرور کی لہریں دوڑتی رہیں۔ یہ واقعی کیا ہوا یہ زمین اتنی بانجھ کیوں ہوگئی۔ جب موجودہ حالات میں چاروں اطراف نظر دوڑاتا ہوں تو غیر یقینی کے بادل چھائے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ سیاستدانوں کو دیکھیں باہم الجھ پڑے ہیں۔ عدم برداشت کا عالم یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے روادار نہیں رہے۔ جب
مزید پڑھیے


مایوسی ہی مایوسی

جمعرات 04  اگست 2022ء
سہیل دانش
کبھی آپ نے سوچا مایوسی نے ہمارے گرد ایسا گھیرا تنگ کیوں کرلیا ہے۔ ہم آگے پیچھے کی جانب کھسک رہے ہیں۔ اس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمارا بالائی طبقہ ہمارے زیریں محروم اور پسے ہوئے طبقے سے اتنا دور جاچکا ہے کہ اس کی فیلنگ تک تبدیل ہوچکی ہے‘جس بات پر عام شخص چیخ اٹھتا ہے‘ گھر کا سامان تک بیچ کر امداد کیلئے نکل کھڑا ہوتا ہے۔ اس پر ہمارے امرا‘ حکمران اور ’’سقراط و بقراط‘‘ ایزی چیئر پر بیٹھ کر فقط مسکراتے رہتے ہیں۔ عام شخص کی اس حرکت کو تھرڈ کلاس‘ جذباتیت‘ بے
مزید پڑھیے


حکمرانوں کی ایک نئی چال

پیر 01  اگست 2022ء
سہیل دانش
ایسا لگتا ہے (11) گیارہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفے منظور کرکے سب سے پہلے اس امکان کو ختم کرنے کی کوشش ہے کہ اگر وہ واپس اسمبلی میں آجاتے ہیں تو پھر کہیں وفاقی حکومت پر عدم اعتماد کی تلوار نہ لٹکنا شروع ہوجائے اور دوسری منطق یہ نظر آتی ہے کہ آئندہ 120 دن کے اندر جب الیکشن کمیشن ان نشستوں پر انتخاب کا اعلان کرے تو اتحادی مجتمع ہوکر عمران کا مقابلہ کریں اور اس بات کا اندازہ بھی کریں کہ ہواؤں کا رخ کیا ہے اور وہ اگر الیکشن میں جاتے
مزید پڑھیے


کیا عام انتخابات کے لئے ٖ فضاسازگار ہے؟ (2)

هفته 30 جولائی 2022ء
سہیل دانش
ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر' پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ' بجلی گیس کے نرخوں میں تیزی سے بڑھتا اضافہ' اشیاء خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ اس ساری صورتحال میں اتحادیوں خاص کر مسلم لیگ (ن) کا ووٹر اور سپورٹر سخت مایوسی کا شکار دکھائی دیتا ہے۔ پھر پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج معاملات کو سمجھنے کیلئے کافی ہیں۔ ایسے میں اگر حکومت انتخابات کیلئے جاتی ہے تو وہ اتنا بوجھ اٹھاکر پوری توانائی اور جوش و خروش سے انتخابی معرکہ لڑنے کیلئے یقینا تیار نہیں ہوگی۔ اسی لئے اتحادیوں خصوصاً
مزید پڑھیے








اہم خبریں