Common frontend top

سہیل دانش


مایوسی ہی مایوسی


کبھی آپ نے سوچا مایوسی نے ہمارے گرد ایسا گھیرا تنگ کیوں کرلیا ہے۔ ہم آگے پیچھے کی جانب کھسک رہے ہیں۔ اس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمارا بالائی طبقہ ہمارے زیریں محروم اور پسے ہوئے طبقے سے اتنا دور جاچکا ہے کہ اس کی فیلنگ تک تبدیل ہوچکی ہے‘جس بات پر عام شخص چیخ اٹھتا ہے‘ گھر کا سامان تک بیچ کر امداد کیلئے نکل کھڑا ہوتا ہے۔ اس پر ہمارے امرا‘ حکمران اور ’’سقراط و بقراط‘‘ ایزی چیئر پر بیٹھ کر فقط مسکراتے رہتے ہیں۔ عام شخص کی اس حرکت کو تھرڈ کلاس‘ جذباتیت‘ بے
جمعرات 04  اگست 2022ء مزید پڑھیے

حکمرانوں کی ایک نئی چال

پیر 01  اگست 2022ء
سہیل دانش
ایسا لگتا ہے (11) گیارہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفے منظور کرکے سب سے پہلے اس امکان کو ختم کرنے کی کوشش ہے کہ اگر وہ واپس اسمبلی میں آجاتے ہیں تو پھر کہیں وفاقی حکومت پر عدم اعتماد کی تلوار نہ لٹکنا شروع ہوجائے اور دوسری منطق یہ نظر آتی ہے کہ آئندہ 120 دن کے اندر جب الیکشن کمیشن ان نشستوں پر انتخاب کا اعلان کرے تو اتحادی مجتمع ہوکر عمران کا مقابلہ کریں اور اس بات کا اندازہ بھی کریں کہ ہواؤں کا رخ کیا ہے اور وہ اگر الیکشن میں جاتے
مزید پڑھیے


کیا عام انتخابات کے لئے ٖ فضاسازگار ہے؟ (2)

هفته 30 جولائی 2022ء
سہیل دانش
ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر' پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ' بجلی گیس کے نرخوں میں تیزی سے بڑھتا اضافہ' اشیاء خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ اس ساری صورتحال میں اتحادیوں خاص کر مسلم لیگ (ن) کا ووٹر اور سپورٹر سخت مایوسی کا شکار دکھائی دیتا ہے۔ پھر پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج معاملات کو سمجھنے کیلئے کافی ہیں۔ ایسے میں اگر حکومت انتخابات کیلئے جاتی ہے تو وہ اتنا بوجھ اٹھاکر پوری توانائی اور جوش و خروش سے انتخابی معرکہ لڑنے کیلئے یقینا تیار نہیں ہوگی۔ اسی لئے اتحادیوں خصوصاً
مزید پڑھیے


کیا عام انتخابات کے لئے فضاسازگار ہے؟

جمعه 29 جولائی 2022ء
سہیل دانش
دس کا نمبر بڑا زبردست ثابت ہوا۔ وہ خود بخود ان 10 نشستوں کے ساتھ فاتح کے طور پر ابھرے۔ چوہدری پرویز الٰہی کے ان 10 نمبروں کا کمال یہ تھا کہ وہ جس طرف جا تے فاتح بن سکتے تھے۔ اس کو کہتے ہیں ''مقدر''۔ پہلے حمزہ شہباز بھی ان منحرف اراکین کی مدد سے وزیراعلیٰ بنے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ابتدا سے ہی اس پورے سیاسی اکھاڑ پچھاڑ میں ٹرانسپیرنسی کا فقدان تھا۔ سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان نے جو فیصلہ دیا ظاہر ہے اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا
مزید پڑھیے


سیاسی ڈائیلاگ کی ضرورت

جمعرات 21 جولائی 2022ء
سہیل دانش
ضمنی انتخابات کا نتیجہ غیر متوقع ہی نہیں حیران کن رہا۔ پی ٹی آئی نے بہت سی مسرتیں سمیٹیں اور دوسری طرف یہ نتائج مسلم لیگ (ن) کے لئے لمحہ فکریہ کے طور پر سامنے آئے۔ یہ سمجھنے کیلئے کہ اب آگے کا سفر کیسے ہو۔ پورے منظر کو دیکھنا ہوگا۔ سب سے خوش آئند بات یہ لگی کہ ملتان میں سلمان اور زین نے ایک ساتھ بیٹھ کر نتائج دیکھے اور پھر ہارنے والے نے کشادہ دلی کے ساتھ جیتنے والے کو مبارکباد دی۔ احمد یار خان نے تو کمال کردیا۔ اعتراف کیا کہ یہ پی ٹی آئی کی
مزید پڑھیے



روبینہ قریشی کی زندگی کا ہر روپ سندر تھا

هفته 16 جولائی 2022ء
سہیل دانش
ان کا ہر روپ سندر تھا۔ زندگی محنت اور کچھ کر دکھانے کے جذبے سے گزاری۔ بڑی بااصول خاتون تھیں اوروقت کی اتنی پابند کہ ریڈیو پاکستان حیدر آباد میں جب بھی پروگرام کیلئے جاتیں تو ان کی مثال دی جاتی۔ حیدر آباد کا ریڈیو اسٹیشن آرٹسٹوں کیلئے ایک مثالی درسگاہ، یہاں سے کیا کیا تابندہ ستارے جگمگائے۔ زیڈ اے بخاری جیسے استاد اور ہر فن مولا براڈ کاسٹر، جن کی قیادت میں یہ اسٹیشن ا ایک چمن کی مانند تھا جس میں طرح طرح کے پھول کھلے۔ چھ دہائیاں گزریں۔ گاڑی کھاتہ میں فردوس سینما کے سامنے واقع
مزید پڑھیے


بکھری پڑی داستان

جمعه 08 جولائی 2022ء
سہیل دانش
آج کے دور میں ایک ایسا لیڈر ہے جو کہتا تو خود کو جمہوری ہے لیکن اس کا رویہ آمرانہ ہے۔ وہ نعرے لگاکر اقتدار میں آیا۔ اس نے کہا کہ وہ صرف اپنے ملک کی بات کرے گا۔ دوسروں کی جنگوں میں اپنی قوم کو نہیں جھونکے گا۔ ملک میں سب کیلئے برابر کے مواقع پیدا کرے گا۔ مخالفین کو جیلوں میں ڈال دے گا۔ وہ ہر روز جذباتی تقاریر اور ٹوئٹس کرتا رہا۔ اس نے پارٹی میں آمرانہ کلچر پیدا کیا۔ اختلاف کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔ اختلاف کرنے والوں کا مذاق اڑایا گیا۔ ان کے خلاف
مزید پڑھیے


تاریخ کا سبق

منگل 05 جولائی 2022ء
سہیل دانش
دنیا کی تاریخ میں ایسے فاشسٹ لیڈر آتے رہے ہیں جو اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے غیر معمولی اقدامات کرتے رہے ہیں۔ غیر معمولی مقبولیت بھی حاصل کرتے رہے ہیں‘ لیکن ان کا طرز سیاست‘ انا پرستی اور رویہ ان کے ملک کی تباہی کی صورت میں نکلتا رہا ہے۔ ایک ایسا لیڈر آیا جو اتنی خود پسندی کا شکار تھا۔ اسے یہ گمان تھا کہ اس سے بہر دنیا میں کوئی اور نہیں۔ اس نے اپنی قوم کی بدحالی کی وجہ غیر ملکی قوتوں کو دینا شروع کردیا۔ اور بیرونی مداخلت برداشت نہ کرنے کا نعرہ لگادیا اور دعویٰ
مزید پڑھیے


کراچی: عید الاضحٰی،قربانی کے جانور اورخریدار…(2)

هفته 02 جولائی 2022ء
سہیل دانش
اس بار سب سے دلچسپ اضافہ یہ ہوا ہے کہ باقاعدہ ایک میڈیا سیل بھی قائم کیا گیا ہے جسے تمامتر سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جو پرنٹ میڈیا‘ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی بھرپور طریقے سے معلومات اور اپ ڈیٹس دے رہا ہے۔ اس منڈی کے ترجمان نے ہمیں بتایا کہ 2 ہزار ایکڑ پر قائم کی گئی ہے۔ اس منڈی میں 24 بلاکس بنائے گئے ہیں۔ جنہیں مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے خریداری سے زیادہ بھاؤ تاؤ اور سیلفیاں بنانے کا کام ہورہا تھا۔ لیکن جوں جوں عید
مزید پڑھیے


کراچی: عید الاضحٰی، قربانی کے جانور اورخریدار

جمعه 01 جولائی 2022ء
سہیل دانش
مجھ سے ایک دوست نے پوچھا تم کراچی والے کیسے لوگ ہو۔ یہاں ہنگامے ہوں‘ مار دھاڑ ہو‘ قتل و غارت گری ہو‘ فسادات ہوں‘ موسم لاکھ انگڑائیاں لیتا رہے‘ سرد ہو یا گرم‘ طوفان آئے‘ بارش آئے یہ شہر جاگتا رہتا ہے۔ کبھی اس کی روشنیاں مدہم پڑتی ہیں‘ پھر یہ جگمگانے لگتا ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کا اژدحام ہے۔ کوئی مخصوص شاہراہ نہیں جہاں گاڑیاں‘ موٹر سائیکلیں‘ ویگنیں‘ بسیں دوڑ رہی ہوں۔ ہر طرف یہ ہنگامہ برپا ہے۔ وہ کراچی کا تقابلی مقابلہ کبھی ملتان سے کرنے لگے‘ کبھی شورکوٹ سے اور کبھی فیصل آباد سے۔ میں نے
مزید پڑھیے








اہم خبریں