Common frontend top

ظہور دھریجہ


سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا یوم وفات


گزشتہ روز عظیم حریت پسند رہنما اور عالمی شہرت یافتہ خطیب سید عطا اللہ شاہ بخاری کا یوم وفات منایا گیا۔ملتان اور ملک کے دیگر شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ملتان میں منعقد ہونے والی تقریب میں کہا گیا کہ مولانا کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے انگریز سامراج کیخلاف طویل جدوجہد کی اور اس سلسلے میں انہوں نے ہندوستان کے مختلف شہروں کا سفر کیا۔انگریز کیخلاف جدوجہد میں ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔ ان کی جیل کا عرصہ 18 سال بنتا ہے۔
جمعرات 31  اگست 2023ء مزید پڑھیے

بجلی کا بل اور غریب!

بدھ 30  اگست 2023ء
ظہور دھریجہ
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ بجلی بلوں پر عوام کی تکلیف اور غصہ جائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے 17 اگست کو حلف اٹھایا جبکہ موصول ہونے والے بل جولائی کے ہیں۔ وزیر اعظم نے اضافے کا نوٹس لیا ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔ مرتضیٰ سولنگی کا یہ کہنا درست ہے کہ یہ بل نگران حکومت کے آنے سے پہلے کے ہیں مگر غریب عوام پر جو قیامت ٹوٹی ہے اس کو ریلیف دینا حکومت کا فرض ہے۔ بجلی کے بلوں کے بارے میں
مزید پڑھیے


پاکستان کی روشن اقلیتیں!

منگل 29  اگست 2023ء
ظہور دھریجہ
جڑانوالہ کے واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، حکومت مسیحی برادری کی تباہ حال بستی کی بحالی کا کام کر رہی ہے مگر جو دل ٹوٹے ہیں ان کو کون جوڑے کرے گا؟ میرے سامنے صحافی دوست علی احمد ڈھلوں کی کتاب ’’پاکستان کی روشن اقلیتیں‘‘ موجود ہے، یہ کتاب پاکستان کے لئے اقلیتی برادری کی خدمات اور ان کے تعارف کے حوالے سے ہے، کتاب کے تین ابواب ہیں اور اس میں 89 شخصیات کا تذکرہ ہے، کتاب کی افادیت بارے عارف نظامی ، جاوید احمد غامدی، ڈاکٹر طاہر القادری، امیر العظیم، پیٹرک میکنا مارا
مزید پڑھیے


حضرت بہائو الدین زکریا ملتانی ؒکا عرس

جمعه 25  اگست 2023ء
ظہور دھریجہ
شیخ الاسلام حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کا784واں عرس مبارک ملتان میں جاری ہے ،زائرین کے قافلے جوق در جوق ملتان پہنچے ہوئے ہیں اور مزید زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر نے عرس کے سلسلہ میں آج 25 اگست کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے باعث پہلی مرتبہ عرس کی تقریبات ان کے بغیر منعقد ہو رہی ہیں، عرس کے موقع پر جہاں لاکھوں زائرین ملتان پہنچے ہوئے ہیں وہاں ایک افسوسناک صورتحال گدی نشینی کے معاملہ پر تنازعہ کی صورت میں دیکھنے
مزید پڑھیے


وزارت اطلاعات کا منصب پھولوں کی سیج نہیں !

جمعرات 24  اگست 2023ء
ظہور دھریجہ
معروف صحافی محترم مرتضیٰ سولنگی وزارت اطلاعات کے منصب پر فائز ہو کر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں، خوش قسمتی کے ساتھ یہ ان کا ایک امتحان بھی ہے ، بلاشبہ اطلاعات و نشریات کی وزارت بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ وزارت اطلاعات کے علاوہ ان کے ذمے دیگر تمام وزارتوں اور حکومت کی ترجمانی کا فریضہ بھی ہے،گھمبیر مسائل کی موجودگی میں یہ منصب پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں نہیںتاہم ہماری دعا ئیںمرتضیٰ سولنگی کے ساتھ ہیں۔ نگران دور حکومت میں جو اچھی بات دیکھنے کو ملی وہ یہ ہے کہ پہلی مرتبہ نگران
مزید پڑھیے



با ادب با ملاحظہ ہوشیار

هفته 19  اگست 2023ء
ظہور دھریجہ
جب سرکاری خزانے کی بے دردی سے لوٹ مار ہو ، خوشامدی درباری، محلاتی سازشیں ہوں، انصاف کی فراہمی میں پسند نا پسند کی بنیاد پر ہو ، غریب کی مفلسی کی کسی کو فکر نہ ہو، بظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی دور حاضر کے حکمران کا تذکرہ ہو رہا ہے لیکن یہ حقیقت دراصل کلاسک ڈراما سیریل’’ با ادب با ملاحظہ ہوشیار ‘‘ ہے۔ شاہکار ڈرامہ سیریل کے ہدایت کار حیدر امام رضوی تھے جنہوں نے ڈرامے میں بادشاہ کی کہانی کو پیش تو کیا لیکن بادشاہ جابر الدولہ کوئی نسل در نسل بادشاہ نہیں تھا
مزید پڑھیے


نگران وزیر اعظم کیلئے نیک خواہشات

بدھ 16  اگست 2023ء
ظہور دھریجہ
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی وفاقی وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کی ہے ۔انوار الحق کاکڑ ایوان صدر میں نگران وزیر اعظم کا حلف اُٹھانے کے بعد وزیر اعظم ہائوس پہنچے ، سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نگران وزیر اعظم کو یقیناً اہم مسائل درپیش ہوں گے جن میں شفاف اور بروقت الیکشن کا انعقاد سرفہرست ہے، مہنگائی کا عفریت غریبوں کو نگل رہا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ عام آدمی کو ریلیف
مزید پڑھیے


یوم آزادی تجدید عہد کے ساتھ منایا گیا

منگل 15  اگست 2023ء
ظہور دھریجہ
14اگست یوم آزادی ، تجدید عہد کے دن کے طور پر منایا گیا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف ، مسلح افواج کے سربراہان اور قومی ہیروز نے پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی۔نماز فجر میں ملکی ترقی ، یکجہتی ، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب منعقد ہوئیں، قبل ازیں رات گئے
مزید پڑھیے


انوار الحق کاکڑ۔ نگران وزیر اعظم !

اتوار 13  اگست 2023ء
ظہور دھریجہ
وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات میںنگران وزیر اعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کے کا نام پر اتفاق کر لیا گیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سمری پر دستخط کیے جانے کے بعد انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم بن گئے جس کے بعد انہیں وزیر اعظم کی سکیورٹی بھی دیدی گئی ہے، انوار الحق کاکڑ ملک کے 8 ویں نگران وزیر اعظم ہوںگے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کا دوسرا دور ہوا، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعظم کے
مزید پڑھیے


’’ آج سے آپ آزاد ہیں‘‘

جمعه 11  اگست 2023ء
ظہور دھریجہ
قائد اعظم نے 11 اگست 1947ء کو پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کا پہلا صدر منتخب ہونے پر جو خطبہ صدارت دیا اوراقلیتوں کے حقوق و مفادات سے متعلق ایسے شاندار الفاظ میں ذکر کیا کہ ایک ایک لفظ محفوظ کرنے کے قابل ہے۔ آپ نے فرمایا’’ آج سے آپ آزاد ہیں‘‘، آپ اپنے مندروں میں جانے میں آزاد ہیں ، آپ اپنی مسجدوں میں جانے میں آزاد ہیں اور اپنی کسی بھی عبادت گاہ میں خواہ وہ مملکت پاکستان میں کسی بھی جگہ واقع ہو ، جانے میں آزاد ہیں۔ آپ کا تعلق خواہ کسی بھی مذہب ،
مزید پڑھیے








اہم خبریں