Common frontend top

عدنان عادل


انتخابی نظام کے مسائل


آزاد جموں کشمیر کے پچیس جولائی کو ہونے والے الیکشن کی مہم زوروں پر ہے۔ اس انتخابی مہم میں لگ بھگ وہ تمام عناصر موجود ہیں جو پاکستان کے عام انتخابات کا خاصہ ہیں یعنی امیدواروں کی جانب سے دولت کابے تحاشا استعمال‘ برادریوں کی بنیاد پر ووٹروں کی تقسیم‘ مقامی دھڑے بندیاں ۔ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم ایسے وقت چلائی جارہی ہے جب سینٹ کی ایک قائمہ کمیٹی پاکستان کے الیکشن قانون میں ترامیم پر غور کررہی ہے۔اس مہم میں اُجاگر ہونے والی خامیاں کمیٹی کے ارکان کے لیے ایک یاد دہانی ہیں کہ ہمارا انتخابی نظام کن
بدھ 21 جولائی 2021ء مزید پڑھیے

لبنان کی معاشی تباہی

اتوار 18 جولائی 2021ء
عدنان عادل
جب کوئی ملک پائیدار معاشی ترقی کی بجائے دِکھاوے کی ترقی ‘بے پناہ کرپشن اوربیرونی قرضوں پر انحصار کا راستہ اختیار کرتا ہے تو اسکا حال جلد یا بدیر لبنان جیسا ہوتا ہے۔اسوقت ساٹھ لاکھ آبادی کے ملک لبنان کا معاشی اور سیاسی بحران سنگین شکل اختیار کرچکا ہے۔اس خراب صورتحال کو بیس ماہ ہوگئے لیکن اسکا خاتمہ نظر نہیں آرہا۔ ملک میں روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ڈیزل کی قلت ہے جسکے باعث بجلی کیلئے جنریٹر بھی نہیں چلائے جاسکتے۔ ہسپتالوں میں بجلی غائب رہتی ہے۔ ادویات اور میڈیکل آلات کمیاب ہوچکے ہیں۔اکثر اوقات میڈیکل سٹوروں پر
مزید پڑھیے


انتخابی اصلاحات کی مشکلات

جمعرات 15 جولائی 2021ء
عدنان عادل
انتخابی اصلاحات کا معاملہ سیاسی طور پر خاصا ٹیڑھا ہے لیکن کچھ اُمید پیدا ہوچلی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیںاپنے اختلافات کم کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ذمّہ داری سونپی ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات پرحزب ِاختلاف کی جماعتوں سے بات چیت کریں تاکہ اس موضوع پرنئی قانون سازی کی غرض سے پارلیمان میں اتفاق رائے ہوسکے۔ اس سے پہلے حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے اعترضات کو نظر انداز کردیا تھا اور قومی اسمبلی سے یکطرفہ طور پر انتخابی اصلاحات کا ایک مسودہ ٔقانون منظور کروالیا تھا جو
مزید پڑھیے


ساحل میں خانہ جنگی

اتوار 11 جولائی 2021ء
عدنان عادل
عرَبی زُبان میں سمندر کے کنارے کوساحل کہتے ہیں۔ اسی مناسبت سے افریقہ میں ’ساحل ‘براعظم کے شمالی علاقہ کی ایک پٹّی کو کہا جاتا ہے جومغرب میں بحر اُوقیانوس سے شروع ہوکرمشرق میں بحیرہ احمر (ریڈ ۔ سی)تک پھیلی ہوئی ہے اور دس ممالک پر مشتمل ہے۔ یہ خطہّ طویل عرصہ سے شدید موسمیاتی تبدیلیوں‘سیاسی انتشار اور پُر تشدد دور سے گزر رہا ہے۔فرانس اور امریکی افواج وسطی افریقہ کے اس خطہ میںاسلامی مسلح گروپوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پیرس اور واشنگٹن کے حکمرانوں کا خیال ہے کہ مغرب کو اگلا بڑا خطرہ ساحل خطّہ کی جہادی
مزید پڑھیے


پاک بھارت پالیسی کی بے سمتی

بدھ 07 جولائی 2021ء
عدنان عادل
حالیہ کچھ واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہورہے ہیں۔ پاکستانی حکومت نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے کہ جوہر ٹاون لاہور کے بم دھماکوںمیں بھارتی ریاست ملوث ہے جسکے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ دوسری طرف‘ بھارتی ائیر فورس کے سربراہ راکیش بھدوریا نے مقبوضہ جموں میں بھارتی ائیرفورس اسٹیشن پر ستائیس جون کو ہونے والے ڈرون حملوں کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت نے تنبیہہ کی ہے کہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ ڈرون حملے پاکستان کی جانب سے کیے
مزید پڑھیے



اَن کہی

اتوار 04 جولائی 2021ء
عدنان عادل
پاکستان کے حالات اجتماعی طور پر کیسے ہی خراب کیوں نہ ہوں‘ اداروں کی جتنی بھی زبوں حالی ہو لیکن ایک بات ہے کہ انفرادی طور پر یہاں باکمال لوگ پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ بعض تو ایسی نادرِ روزگار ہستیاں ہیں جو اپنے وجود میں ادارہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اس ملک نے بڑے بڑے شاعر‘ افسانہ نگار‘ مصوّر‘ سائنس دان‘گلوکار ‘ موسیقار‘ مورخ‘ علمائ‘سفارت کار‘اساتذہ‘‘ صحافی‘ ڈاکٹرز ‘ انجینئر ز‘ ماہرین معیشت ‘ کھلاڑی پیدا کیے ہیں حالانکہ ملک کا مجموعی ماحول انکی نشوونما کے لیے سازگار نہیں تھا۔ نہ اب ہے۔ معاشرہ علوم و فنون کی حوصلہ افزائی
مزید پڑھیے


پاکستان اورلبرل جمہوریت

جمعرات 01 جولائی 2021ء
عدنان عادل
جیسے مسلمان اسلام کی بنیادی تعلیمات پر ایمان رکھتے ہیں۔ قرآن اور سنت کے بتائے ہوئے اصولوں کو عزیزسمجھتے ہیں۔ لبرل جمہوریت پر یقین رکھنے والے کچھ بنیادی اقدار کوآفاقی صداقت مانتے ہیں۔ جمہوریت‘ انسانی حقوق اور انسانی آزادیاں لبرل تہذیب کے بنیادی عقائد ہیں۔امریکی اور یورپی ممالک انہی اقدار پر قائم ہیں۔ لبرل جمہوریت ایک طرح کا انسانوں کا بنایا ہوا مذہب ہے۔یورپ‘ امریکہ ‘ کینیڈا اور انکے اتحادی ممالک اس مذہب کی ترویج اور عالمگیر نفاذ کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ پاکستانی معاشرہ کی غالب اکثریت راسخ العقیدہ مسلمان ہے اور اسلامی تشخص سے گہری وابستگی
مزید پڑھیے


اسرائیل کی اندرونی سیاست

اتوار 27 جون 2021ء
عدنان عادل
ناجائز یہودی ریاست اسرائیل میں اس ماہ بڑی سیاسی تبدیلی رُونما ہوئی ہے۔و زیراعظم نیتن یاہوکے بارہ سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے اور اُنکی جگہ نیفتالی بینیت وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ نیتن یاہو اسرائیل کے طویل ترین عرصہ تک وزیراعظم رہے ۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی سیاست پر گہرے نقوش چھوڑے۔ نیفتالی بینیت بھی نیتن یاہو کی طرح ایک کٹر یہودی‘ فلسطینیوں کے سخت مخالف اور سخت گیر موقف رکھنے والے دائیں بازو کے سیاستدان ہیں۔ وہ نیتن یاہو کے معتمد ساتھی اور چیف آف اسٹاف رہ چکے ہیں۔ پاکستانی ریاست اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتی
مزید پڑھیے


صدارتی نظام کی بحث

بدھ 23 جون 2021ء
عدنان عادل
پاکستان میں وقفہ وقفہ سے پارلیمانی نظام کی بجائے صدارتی نظام حکومت لانے کی بحث چھڑ تی رہتی ہے۔ لوگ نظامِ حکمرانی سے نامطمئن ہیںاس لئے متبادل طریقے سوچتے رہتے ہیں۔ آجکل پھر صدارتی نظام کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت بنے تین سال ہونے کو آئے ۔ وہ لوگ انکی حکومت سے ملکی نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے کی اُمید لگائے بیٹھے تھے خوش نہیں۔ اب تک تحریک انصاف کی حکومت وفاق اورپنجاب کی سطح پر کوئی ادارہ جاتی اصلاحات نہیںکرسکی۔ سول سروس ہو یا پولیس کا محکمہ سب پرانی ڈگر پر
مزید پڑھیے


جوبائیڈن کی سفارت کاری

اتوار 20 جون 2021ء
عدنان عادل
جوبائیڈن کو امریکہ کا صدر بنے ابھی چار سوا چار مہینے ہوئے ہیں لیکن انہوں نے تیزرفتاری سے بین الاقوامی سفارت کرکے امریکہ کی خارجہ پالیسی کو ایک نئے رُخ پر ڈال دیا ہے۔صدر بائیڈن نے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ عالمی اسٹیج پر واپس آگیا ہے یعنی وہ بین الاقوامی اُمور میں اپنا متحرک‘سرگرم کرداردوبارہ شروع کریگا جو ڈونلڈ ٹرمپ کے چار برسوں میں خاصی حد تک کم ہوگیا تھا۔ بائیڈن نے وائٹ ہاوس میں پہنچتے ہی انڈیا‘ چین اور یورپ کے سربراہوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ایران سے اسکے ایٹمی
مزید پڑھیے








اہم خبریں