Common frontend top

نعیم اللہ خان


با مقصد زندگی کا راز!!


مولانا وحید الدین خان اپنی کتاب'' راز حیات'' میں لکھتے ہیں کہ ان کے زمانہ طالبعلمی میں آبائی شہر میں ایک معروف حکیم صاحب ہوا کرتے تھے انتہائی شریف اور خد ترس انسان تھے لوگ ہندوستان بھر سے ان کے پاس علاج و معالجہ اور اپنی پیچیدہ امراض کی تشخیص کیلئے آیاکرتے تھے۔ ایک روزایک شخص حکیم صاحب کے پاس آیا وہ علاج کیلئے نہیں بلکہ اپنی کسی ''ضرورت'' کو پورا کرنے کیلئے آیاتھا اسے حکیم صاحب کی مالی حیثیت اور شخصیت کا پورا علم تھا اس نے حکیم صاحب کے سامنے بیٹھتے ہی ایک ڈبہ کھولا اس میں زیورات
منگل 01  اگست 2023ء مزید پڑھیے

احمد رضا قصوری سے ایک ملاقات

جمعرات 27 جولائی 2023ء
نعیم اللہ خان
بزرگ قانون دان احمد رضا قصوری ایک تار یخ ساز شخصیت ہیں ذوالفقار علی بھٹو سے ان کے خاندان کی رفاقت اور پھر رقابت ایک مکمل داستان ہے اور تاریخ کا تلخ باب ہے وہ اپنی طبیعت اور مزاج کے منفرد انسان ہیں۔ ان سے پہلی ملاقات تحریک پاکستان کے کارکن انکل نسیم انور بیگ کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں وہ گاہے تشریف لاتے تھے۔ انکل نسیم انور بیگ کی میز پر ہمیشہ پر مغز اور فکری گفتگو ہوا کرتی تھی شام کے سایہ ڈھلتے ہی وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر میں سجنے والی یہ ایسی
مزید پڑھیے


گوتم بدھ اور اس کی فلاسفی!

اتوار 16 جولائی 2023ء
نعیم اللہ خان
500سال قبل مسیح گوتم بدھ کی فلاسفیکا برصغیر میں ظہور ہوا اور بدھ ازم نچلی ذات کے ہندوئوں کا ایک دھرم بنا گوتم بدھ خود برہمن ذات سے تعلق رکھتا تھا ،دنیا کے اس چوتھے بڑے مذہب بدھ مت کے بانی سدھارتھ جی گو تم بدھ کی پیدائش 563 سال قبل مسیح موجودہ بھارت اور نیپال کے سرحدی علاقہ میں ایک طاقتور حاکم ریاست مہاراجہ شدھودن جی کے ہاں ہوئی۔گویا گوتم بدھ ایک رئیس زادہ اور سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہو نے والا ہونہار تھا۔ مہاراجہ نے ہندوستان کے طول وعرض سے ہندو مت کے بڑے
مزید پڑھیے


کامیاب ماڈل!

پیر 10 جولائی 2023ء
نعیم اللہ خان
آج بھی دل میں اپنے آبائی شہر کی محبت ہے اس شہر کے نام میں میرے لئے کوئی مقناطیسی کشش ہے تہوار خصوصاً عید کی خوشیاں اپنے آبائی شہر میں منانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے والدین ، عزیز رشتہ دار اور پھر بچپن کے دوستوں کے ساتھ گپ شپ عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیتی ہے۔ والدین کا سایہ سر سے اٹھ جانے کے بعد بھی اپنے شہر سے رشتہ قائم و دائم ہے ، منڈی بہائوالدین کی سر زمین ہر لحاظ سے زرخیزخطہ ہے کیونکہ ایشیا کا قدیم ترین فنی تعلیم کا ادارہ گو
مزید پڑھیے


دبئی بیٹھک، خاندانی سیاست اور اپوزیشن

اتوار 02 جولائی 2023ء
نعیم اللہ خان
چند روز قبل پاکستانی اشرافیہ ایک بار پھر 25کروڑ سے زائد عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے جمع ہوئی لیکن اس بار یہ بیٹھک برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نہیں سجی بلکہ متحدہ عرب امارات کے معاشی دارالحکومت دبئی میں منعقد ہوئی، دیارغیر میں ہونے والے اس ملاپ میں غربت و افلاس کی ماری قوم کے’’حقیقی‘‘ نمائندوں کا شاہانہ انداز بڑے بڑے رئیس زادوں کا منہ چڑا رہا تھا، ملاقات کے متعدد دور ہوئے، نواز زرداری ملاقات کا ایجنڈا آئندہ عام انتخابات ، نگران سیٹ اپ کی تشکیل اور میثاق معیشت تھا سب سے اہم بات
مزید پڑھیے



اسحاق ڈار، آئی ایم ایف اور میثاق معیشت

منگل 27 جون 2023ء
نعیم اللہ خان
دل یہ بات کسی طرح بھی ماننے کو تیار نہیں کہ موجودہ صورتحال کا حقائق سے کوئی تعلق ہے یہ جانتے ہوئے بھی کہ ملک معاشی مسائل کی دلدل میں پھنستا جا رہا ہے کوئی اپنا رویہ بدلنے کیلئے تیار نہیں اداروں میں تصادم وتقسیم کی فضا پیدا کی جارہی ہے۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو اپنی ذاتیات کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت کی ٹیم نہ صرف'' تجربہ کار'' ہے بلکہ اسے تقریبا ملک کی اہم جماعتوں کا اعتماد حاصل ہے پھر اسٹیبلشمنٹ بھی اس کی مکمل پشت پناہی کر
مزید پڑھیے


مرتضیٰ وہاب کی جیت !!

بدھ 21 جون 2023ء
نعیم اللہ خان
کون کہتا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی مئیر شپ کا امیدوار حافظ نعیم الرحمن ہار گیا ہے ؟ جناب! حافظ نعیم الر حمن ایک مافیا کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکا ہے اس کی تحریک نے جیالوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی لاکھ اپنی نام نہاد جیت کے ڈونگرے بجا ئے یہ وقت بتائے گا کہ ا سے یہ جیت کتنی مہنگی پڑے گی۔ تمام چینلز اور سوشل میڈیا پر مئیر کراچی کا انتخاب ٹاپ ترینڈ بن چکا ہے۔ قومی اور عالمی سطح پر پاکستان پیپلز پارٹی بارے کیا کچھ نہیں کہا جا رہاْ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے
مزید پڑھیے


اتا ترک اور اردوان کے ترکیہ میں فرق

پیر 12 جون 2023ء
نعیم اللہ خان
ترک معاشی و سیاسی استحکام کی داستان بڑی طویل ہے وہاں تبدیلی راتوں و رات آئی اور نہ ہی ترک مخلص سیاسی قیادت نے کسی'' طاقت'' کو اقتدار تک پہنچنے کیلئے اپنا زینہ بنایا ، ایک دور تھا جب ترک عوام کمال اتاترک کی سیکولر تھیوری کے دیوانہ تھے اور اس تھیوری کی مخالف سمت چلنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ایسے حالات میں اس تھیوری سے ٹکرائو کوئی آسان کام نہیں تھا۔ ایک مسلسل جدوجہد تھی جس کا بیڑہ ترک مخلص سیاسی قیادت نے اٹھایا۔''تبدیلی ''کا عمل بظاہر سست روی کا شکار نظر آیااور
مزید پڑھیے


ملکی موجودہ حالات اور کنگز پارٹی!

پیر 05 جون 2023ء
نعیم اللہ خان
چند روز قبل ایک دوست نے خوب اپنی ''سیاسی بصیرت'' کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مسلسل اپنے سوالات کی بوچھاڑ کی ہم بھی خاموشی سے سنتے رہے اگر چہ ان کی باتیں حقائق پر مبنی تھیں لیکن جواب کی جسارت نہ کر سکا ،انھوں نے کہا کہ ایک بات سمجھ نہیں آرہی کہ ہم موجودہ حالات میں پیش آنے والے غیر معمولی واقعات کو معمول کی کارروائی سمجھ کر نظر انداز کیوں کر رہے ہیں؟ ان کا استفسار تھا کہ جناب! کیا عمران خان اور پرویز الہی کی گرفتاری معمول کی کارروائی ہے؟ کیا اسد عمر، پرویز خٹک،
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی ''ایلکٹیبل'' اور'' کیپیبل''

اتوار 28 مئی 2023ء
نعیم اللہ خان
27 سال قبل عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیاد رکھی شاید اس وقت ان کے وہم و گماں میں بھی نہ تھا کہ ان کی جماعت22سال میں مرکز اور اس سے بھی کم عرصہ17سال میں ایک صوبہ برسر اقتدار آجائے گی ، نومولود پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر میلوڈی اسلام آباد میں واقع ہوا کرتا تھا اور اس کی رونقیں بس صرف عمران خان کے دم قدم سے ہی ہوا کرتی تھیں مجھے اچھی طرح یاد ہے سیف اللہ نیازی مرکزی دفتر کے منتظم کے طور پر فرائض سر انجام دیا کرتے تھے
مزید پڑھیے








اہم خبریں