Common frontend top

کوئٹہ


کوئٹہ : فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی

بدھ 08 جنوری 2020ء
کوئٹہ ، اسلام آباد،لاہور (سٹاف رپورٹر ، کرائم رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیٹ نیوز )کوئٹہ میں ڈفرن ہسپتال کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور14 زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم موٹر سائیکل میں نصب تھا ۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فورسز کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق میکانگی روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔ہلاکتوں میں اضافے کا
مزید پڑھیے


سوئی کوگیس نہ ملی توسینٹ سے مستعفی،بندوق اٹھاسکتاہوں:سرفرازبگٹی

منگل 07 جنوری 2020ء
اسلام آباد ،کوئٹہ (وقائع نگار،92نیوزرپورٹ،آن لائن)سینٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم نے صوبہ بلوچستان کے علاقے سوئی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔گزشتہ روز قائمہ کمیٹی کااجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا۔سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ موسم کی سردی اور گیس کی طلب میں اضافے سے علاقے میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی کے علاقے کو گیس نہ ملی توسینٹ سے استعفیٰ دے دیں گے اور بندوق اٹھانی پڑی تو سب سے پہلے آپ لوگوں پر اٹھائوں گا
مزید پڑھیے


آزاد عدلیہ ،بہترین افواج ، منتخب پارلیمنٹ ہی ملک بچاسکتی ہے :اچکزئی

پیر 06 جنوری 2020ء
کوئٹہ(این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ ،بہترین افواج ،آزاد میڈیا اور جمہوری طریقے سے منتخب پارلیمنٹ ہی ملک کوبچاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا اگر اسلام آباد کے دھرنے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے تھوڑاسابھی ساتھ د یا ہوتاتو یہ حکومت وہیں گر جاتی ،عدالتوں نے چھ ماہ کا وقت دیا ہے مارچ ،اپریل میں نئے انتخابات ہوسکتے ہیں اسکے بعد جمہوری طریقے سے عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ آرمی ایکٹ میں ترمیم کرسکتی ہے ،پاکستان افغانستان میں جاری 40سالہ جنگ کو تین ماہ میں ختم کرسکتا ہے ،
مزید پڑھیے


کوئٹہ:احتجاج پر اکسانے والے 59 قیدیوں کو ژوب اور مچھ جیل منتقل کردیا گیا

پیر 06 جنوری 2020ء
کوئٹہ(این این آئی) سپر ٹینڈنٹ ڈٖسٹرکٹ جیل کوئٹہ سلیم ترین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پرجیل میں سرچ آپریشن کیا گیاجس کے دوران 3سو موبائل،25ٹی ویز سمیت دیگر اشیا برآمد کی گئیں آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئیں ، احتجاج پر اکسانے والے 59قیدیوں کو کیسز سمیت ژوب اور مچھ جیل منتقل کردیا، یہ بات انہوں نے اتوار کو ہدہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
مزید پڑھیے


ایڈیٹرروزنامہ ’’92نیوز‘‘ کوئٹہ خلیل احمد کے بھائی کا انتقال،گورنر وزیراعلیٰ بلوچستان ودیگر کااظہار تعزیت

اتوار 05 جنوری 2020ء
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بیوروچیف ’’92نیوز‘‘ چینل اور روزنامہ’’92نیوز‘‘ کوئٹہ کے ایڈیٹر خلیل احمد کے چھوٹے بھائی صغیراحمد انتقال کرگئے ، مرحوم ظہیر احمد مرحوم کے صاحبزادے ، خلیل احمد، منیر احمد اور تنویراحمد کے بھائی تھے ، مرحوم کے جسدخاکی کو کاسی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ دریں اثناقائم مقام گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، سینیٹر حاصل بزنجو،، ارکان قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل، محمد اسلم بھوتانی، صوبائی وزراء سردار محمد صالح بھوتانی، سلیم کھوسہ، ظہور احمد بلیدی، عبدالخالق ہزارہ، ملک نعیم بازئی، زمرک خان اچکزئی، سردار یارمحمد رند،علی مدد جتک، سید اقبال شاہ، جنرل (ر)
مزید پڑھیے



ٹرانسپورٹرزکی ملک گیر ہڑتال مذاکرت کے بعدختم،جرمانوں میں اضافہ عارضی طورپرواپس

جمعه 03 جنوری 2020ء
لاہور،کراچی ،پشاور،اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، وہاڑی، بورے والا، بہاولپور، فیصل آباد، ہارون آباد، حافظ آباد، پاکپتن، پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار،سپیشل رپورٹر،خصوصی رپورٹر، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں ، 92 نیوز رپورٹ) حکومت کی طرف سے موٹروے اور ہائی ویز پر بھاری جرمانے ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب،خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج بنے رہے ، سارا دن پبلک ٹرانسپورٹ اینڈ گڈز الائنس نے پہیہ جام رکھاجبکہ رات گئے گورنر پنجاب سے مذاکرات کے بعدہڑتال ختم کردی گئی اور حکومت نے جرمانوں میں اضافے کو عارضی معطل کردیا۔تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے
مزید پڑھیے


جوائنٹ بارڈر کمیشن کااجلاس:ایران سے تیل کی سمگلنگ پر پاکستان کے شدید تحفظات

جمعه 03 جنوری 2020ء
کوئٹہ (خ ن ) پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 23واں اجلاس کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں دوسرے روز بھی جاری رہا، پاکستان نے ایران سے پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ گزشتہ روز چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر اور ایرانی وفد کی قیادت ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان محمد حادی مرعشی نے کی، دونوں طرف سے سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس میں ایرانی تیل کی غیرقانونی طور پر بلوچستان ترسیل، زائرین کو سہولتوں کی فراہمی سرحدوں پر دراندازی و خلاف ورزی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی گورنرسیستان
مزید پڑھیے


سی پیک کشمیری تاجروں کیلئے امید کی کرن ہے :سردارمسعود

جمعه 03 جنوری 2020ء
کوئٹہ ( خصوصی رپورٹ) آزاد کشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے کہاہے کہ سی پیک منصوبہ بلوچستان کی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کی طرح آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں اور تاجروں کیلئے امید کی کرن ہے ، بلوچستان کی کانکنی سے وابستہ افراد اور صنعت کاروں کے تجربے سے آزاد کشمیر کے مائننگ کے شعبے سے وابستہ افراد کو فائدہ ہوگا بلکہ کانکنی کے شعبے میں بلوچستان اور آزاد کشمیر کے سرمایہ کاروں کو جوائنٹ وینچر کی ضرورت ہے ۔گزشتہ روز کوئٹہ میں چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے وفد سے گفتگواور قومی سلامتی ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کرتے
مزید پڑھیے


کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: جام کمال

جمعرات 02 جنوری 2020ء
کوئٹہ (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور متنازعہ شہریت کے قانون کی بھرپور مذمت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ کشمیری عوام کی حمایت ہماری اخلاقی، مذہبی اور سیاسی ذمہ داری ہے ، بحیثیت متحد قوم ہمیں اپنے سیاسی و گروہی مفادات سے بالاتر ہوکر کشمیری عوام کا ساتھ دینا
مزید پڑھیے


2ارکان اسمبلی کے حلقوں پر دوبارہ پولنگ کاحکم

بدھ 01 جنوری 2020ء
کوئٹہ ( نیٹ نیوز ) بلوچستان الیکشن ٹریبونل نے اراکین اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران اور اکبر آسکانی کے خلاف انتخابی عذرداریوں کی درخواستوں پر فیصلہ دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرا نے کا حکم دے دیا۔بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن کمیشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بینچ نے کی، سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن ٹریبونل نے سردار عبدالرحمان کھیتران اور اکبر آسکانی کے حلقوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا،الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کو دونوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا بھی حکم
مزید پڑھیے








اہم خبریں