Common frontend top

کوئٹہ


کوئٹہ:1500کنٹینرز پر مشتمل ایمرجنسی ہسپتال بنانے کا فیصلہ

اتوار 29 مارچ 2020ء
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) حکومت بلوچستان کا 1500 کنٹینرز پر مشتمل ایمرجنسی ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے طبی مرکز میں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی، ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جاسکے گا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت اور گائیڈ لائن کے مطابق حکومت بلوچستان نے کنٹینرز پر مشتمل ہسپتال اور ریلیف اینڈ ایمرجنسی سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا، ہسپتال علاج و معالجے کی تمام جدید سہولتوں آپریشن تھیٹر آئیسولیشن رومز اور ڈاکٹرز اور پیر امیڈکس کی رہائش پر مشتمل ہوگا، کنٹینر ریلیف اینڈ ایمرجنسی مرکز
مزید پڑھیے


کرونا مزید 2جانیں لے گیا، متاثرین 1496، آزاد کشمیر میں بھی مساجد میں نماز پر پابندی: مشرقی ،مغربی سرحد مزیددوہفتوں کیلئے بند

اتوار 29 مارچ 2020ء
لاہور،اسلام آباد، پشاور، کراچی، کوئٹہ (جنرل رپورٹر ، سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) کرونا وئرس کے مزید 2 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1496 ہوگئی۔آزاد کشمیر میں بھی مساجد میں نماز پر پابندی لگادی گئی جبکہ مشرقی اورمغربی سرحد مزیددوہفتوں کیلئے بند کر دی گئی۔رحیمیارخان کے شیخ زاید ہسپتال میں زیر علاج خاتون ہفتہ کو زندگی کی بازی ہارگئی۔خاتون کوچندروزقبل آئسولیشن وارڈمیں منتقل کیاگیاتھا۔لاش ورثاکے حوالے نہیں کی گئی،خاتون کومحکمہ صحت اہلکاروں اورپولیس کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔فیصل آبادمیں جاں بحق 22 سالہ ذیشان کو پولیس اور محکمہ
مزید پڑھیے


لاک ڈاؤن:بوریوالا کی بارات بدین سے واپس نہ جاسکی

هفته 28 مارچ 2020ء
بدین(نامہ نگار)بورے والا کے چک 313 شیر والا سے 22 مارچ کی شام بدین پہنچنے والی 2 بھائیوں کی بارات لاک ڈاؤن کے باعث تاحال علاقہ گاراڑی میں پھنسی ہوئی ہے ۔ 80 افراد پر مشتمل بارات کو 23 مارچ کو واپس جانا تھا تاہم واپسی ممکن نہ ہوسکی۔ ارشد اور عابد کی شادی گولارچی کے چک نو کے ذوالفقار کی 2 بیٹیوں سے ہوئی ہے ۔ دلہنوں والوں کو باراتیوں کے کھانے پینے اوررہائش کے انتظام میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ دولہا دلہن کے والدین نے بارات کی واپسی کے اجازت نامے کیلئے کرونا سیل کے مقامی فوکل
مزید پڑھیے


ای سی سی: کرونا ایمرجنسی فنڈز،این ڈی ایم اے کو5ارب دینے کی منظوری

جمعه 27 مارچ 2020ء
اسلام آباد،کوئٹہ(وقائع نگار،سٹاف رپورٹر ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے دوران کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی فنڈز کی سمری منظور کر لی گئی۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں ای سی سی نے این ڈی ایم اے کو 5 ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی۔اعلامیہ کے مطابق جاری کردہ یہ فنڈز لاجسٹک اور ضروری بنیادی سامان کیلئے فوری فراہم کئے جائیں گے ، فاٹا میں نادرا منصوبہ کے لئے 5 لاکھ 32 ہزار ڈالر کے مساوی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ
مزید پڑھیے


سندھ،بلوچستان میں جمعہ،نمازکے اجتماعات پر پابندی

جمعه 27 مارچ 2020ء

اسلام آباد؍ کراچی؍ کوئٹہ(سپیشل رپورٹر؍سٹاف رپورٹر؍ خبر نگار خصوصی؍92 نیوز رپورٹ) سندھ اور بلوچستان میں کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر جمعہ اور باجماعت نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ وفاقی حکومت نے انتہائی محدود کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 5اپریل تک کراچی سمیت صوبے بھرکی مساجد میں نماز کے اجتماعات پرپابندی عائد کردی،صرف 3سے 5افرادنمازاداکرسکیں گے ،نمازجمعہ بھی اتنے ہی افراد ادا کرسکیں گے ۔مرتضی وہاب نے 92نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہا مساجدمیں موجودخطیب،امام اورموذن پرمشتمل سٹاف ہی نماز باجماعت اداکرینگے ،عام شہری مساجدنہیں جائینگے ،سندھ بھرکے تمام مکاتب فکر
مزید پڑھیے



کوئٹہ:صوبائی وزیرداخلہ نے احتیاطی تدابیر ہوا میں اڑا دیں،درجنوں افراد کے ساتھ شہر کادورہ

منگل 24 مارچ 2020ء
کوئٹہ(این این آئی)وزیر داخلہ بلوچستان نے کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر ہوا میں اڑا دیں اوردرجنوں افراد کے ساتھ کوئٹہ شہرکادورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگونے ڈائریکٹرجنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان شہزادہ فرحت، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی، ایڈمنسٹریٹر میڑوپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ، ای پی آئی کے منیجر ، ایس پی سٹی اور دیگر افسروں کے ساتھ شہر کا دورہ کیا ۔وہ میاں غنڈی کے قرنطینہ کیمپ اور شیخ زایدہسپتال بھی گئے جہاں کرونا میں مبتلا مریض بھی موجود تھے ۔ عوامی حلقوں نے وزیرداخلہ کے دورے پرشدیدتنقید کی ہے ۔
مزید پڑھیے


بلوچستان : طوفانی بارشیں، ہرنائی میں بند ٹوٹنے سے تباہی

منگل 24 مارچ 2020ء
کوئٹہ ، لاہور( سٹاف رپورٹر، اپنے رپورٹر سے ) بلوچستان میں بارش نے تباہی مچا دی، ضلع ہرنائی میں طوفانی بارش سے سیلاب آگیا، سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے سے تباہی مچ گئی، گھروں، دکانوں اور زرعی زمینوں میں پانی داخل ہونے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوگیا، سینکڑوں گھر، دکانیں منہدم ہوگئیں، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلاب میں بہ گئیں، بلوچستان کے وزیر پی ایچ اے حاجی نور محمد خان دمڑ نے بتایا سروتی حفاظتی بند چند سال قبل ٹوٹ گیا تھا اور بڑا نقصان ہوا تھا، آج ہرنائی کے عوام کو بڑا نقصان ہوا ہے ، حکومت
مزید پڑھیے


کرونا:ملک بھر میں فوج تعینات،پنجاب جزوی، آزادکشمیر،بلوچستان میں مکمل لاک ڈائون

منگل 24 مارچ 2020ء

اسلام آباد، لاہور، مظفر آباد، کراچی، کوئٹہ (سٹاف رپورٹر، نمائندہ خصوصی سے ، وقائع نگار، نامہ نگار، کرائم رپورٹر، جنرل رپورٹر، کامرس رپورٹر، نامہ نگار خصوصی،نیوز رپورٹر،نمائندگان،مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز،نیوز ایجنسیاں، 92 نیوزرپورٹ) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی۔وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا وفاق، پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ،پاک فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ۔آزاد کشمیر میں تین ہفتے ، بلوچستان میں دو ہفتے کیلئے
مزید پڑھیے


کرونا سے مزید2ہلاک :سندھ لاک ڈائون، پنجاب، بلوچستان میں فوج طلب

پیر 23 مارچ 2020ء

لاہور، اسلام آباد ،کراچی،کوئٹہ، پشاور (نمائندہ خصوصی سے ، جنرل رپورٹر ، خبر نگار خصوصی ،سٹاف رپورٹر، نیوز رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں )ملک میں کرونا وائرس سے مزید 2 افرا ہلاک ہوگئے جبکہ متاثرین کی تعداد764 ہو گئی، سندھ میں15 روز کیلئے لاک ڈاؤن کردیاگیا جبکہ پنجاب اور بلوچستان نے فوج طلب کر لی۔ کوئٹہ میں کروناوائرس کاپہلامریض دم توڑگیا ۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق 65 سالہ مریض کوئٹہ کارہائشی تھا۔خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات اجمل وزیر نے صوبے میں کرونا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کی ہلاکت کی تصدیق کر دی جس کے بعد صوبے میں اموات
مزید پڑھیے


بلوچستان:کوئلہ کان میں دھماکہ،7 مزدورجاں بحق،3زخمی

هفته 21 مارچ 2020ء
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر،نیٹ نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں سواب جی کول کمپنی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ کے نتیجے میں 7کان کن جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے جن کی لاشیں نکال کر آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ ترجمان کان کن لیبر یونین ڈیگاری محمد اقبال یوسفزئی کے مطابق جمعہ کو سوراب جی کول کمپنی ڈیگاری کے کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کان منہدم ہوگئی اور کان میں موجود 7کان کن جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد کان کنوں کی لاشیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں