Common frontend top

کوئٹہ


مہاجرین کے بوجھ نے پاکستان کے معاشی مسائل میں اضافہ کیا:یو این ایچ سی آر

اتوار 16 فروری 2020ء
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ایچ سی آر پاکستان کے چیف کمشنر فلپو گرانڈی نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ 41 سال سے لاکھوں کی تعداد رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا، معاشی و معاشرتی سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ وہ گزشتہ روز کوئٹہ میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اکیلا نہیں پوری دنیا اس کے ساتھ ہے ، جلد تمام مشکلات پر قابو پالیا جائے گا، پاکستان کے کردار کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ، غیرمستحکم افغانستان پاکستان
مزید پڑھیے


ہرنائی : ایف سی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ ، ایک اہلکار شہید،5 زخمی

پیر 10 فروری 2020ء
سبی، کوئٹہ (،نامہ نگار، مانیٹرنگ ڈیسک) ہرنائی کے علاقہ شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکہ کے نتیجہ میں ایک اہلکار شہید اور5 زخمی ہو گئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق ایف سی ٹیم شاہرگ میں معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ دھماکہ کے نتیجہ میں گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ۔ شہید کا جسدخاکی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
مزید پڑھیے


سی پیک گیم چینجر،منصوبے بروقت مکمل کریں گے :قاسم سوری

اتوار 09 فروری 2020ء
کوئٹہ(این این آئی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے فعال کردار ادا کررہی ہے ، سی پیک گیم چینجر ہے ، ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانا پی ٹی آئی حکومت کے منشور میں شامل ہے ، بہتر حکمت عملی اور پالیسی کے بدولت پہلی بار مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کو دنیا میں بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کو کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں کلی درانی میں حالیہ شدید برفباری اور بارشوں سے متاثرہ 100
مزید پڑھیے


ہرنائی: مسجد میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے اہلکار شہید

جمعرات 06 فروری 2020ء
کوئٹہ (این این آئی)ضلع ہرنائی میں مسجد میں نا معلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید جبکہ سکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا، ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم دمڑ کے مطابق گزشتہ شب گشت پر مامور پولیس کانسٹیبل محمد وسیم تبلیغی جماعت کے افراد کو جامع مسجد لیکر گیا جہاں پر موجود شرپسند وں نے پولیس اہلکار کو دیکھ کر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید جبکہ شرپسند جائے وقوعہ سے اسکی سرکاری رائفل لیکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر
مزید پڑھیے


کرونا:چین سے باہر فلپائن میں پہلی ہلاکت،12پاکستانیوں کی وطن واپسی: پاکستان میں بھی تشخیص کی صلاحیت

پیر 03 فروری 2020ء

لاہور، بیجنگ، منیلا، کوئٹہ، (جنرل رپورٹر، نامہ نگار خصوصی، سپیشل رپورٹر، خبرنگار، سٹاف رپورٹر،92 نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) کرونا وائرس سے چین سے باہر فلپائن میں پہلی ہلاکت ہوگئی جبکہ چین میں مزید 45 افراد موت کا شکار بن گئے اور ہلاکتوں کی تعداد 304 ہوگئی۔گزشتہ روزحکومت کا چین میں پھنسے پاکستانیوں کو 14 روز کی آبزرویشن کے بعد وطن لانے کا دعویٰ غلط ثابت ہوااور 10 پاکستانی طلبہ لاہور جبکہ چین سے 2افراد پشاور پہنچ گئے ۔ پاکستانی طلبہ چین میں ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے ،نجی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ بنکاک لاہور پہنچے
مزید پڑھیے



سپیکر بلوچستان اسمبلی کا وزیراعلیٰ کیخلاف ان ہاؤس تبدیلی کا اعلان

جمعه 24 جنوری 2020ء
کوئٹہ (92 نیوزرپورٹ) سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف ان ہاؤس تبدیلی کا اعلان کردیا،سپیکر عبدالقدوس بزنجونے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف نمبر پورے ہیں، اپوزیشن جماعتیں بھی میرے ساتھ ہیں، گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال عوامی نہیں رہے جس مقصد کیلئے پارٹی بنائی وہ حاصل نہ ہو سکا، صوبے میں ایک ماہ کے اندر تبدیلی آجائے گی،عوام خوشخبری سنیں گے ،میر عبدالقدوس بزنجو نے مہم کی کامیابی کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائو ں سے ملاقاتیں کیں۔گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر، اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات
مزید پڑھیے


72سال کا گند صاف کرنے کیلئے 15 ماہ ناکافی: فردوس عاشق

جمعه 24 جنوری 2020ء
کوئٹہ (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کردیا کہ پاکستان خطے میں کسی بھی جنگ کا حصہ بنے گا اور نہ ہی اپنے قومی مفادات پر سمجھوتہ کرے گا، پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے منسلک ہے ، 72سال سے ملک کی جڑوں میں گھسے کرپشن کے گند کو صاف کرنے کے لئے 15مہینے نا کافی ہیں، ہم کرپشن زدہ نظام اور کرپشن سے فائدہ حاصل کرنے والوں کو شکست دیں گے ،وزیراعظم نے حالیہ بارشوں اوربرفباری میں جاں بحق ہونے والے افراد
مزید پڑھیے


وزیراعظم کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں: فردوس عاشق

جمعرات 23 جنوری 2020ء
کوئٹہ( این این آئی؍ آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنر بلوچستان امان اﷲ خان یاسین زئی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔قبل ازیں کوئٹہ ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا عالمی سطح پر وزیر اعظم نے کشمیر کا مسئلہ جس طرز پر متعارف کرایا ہے ، آج عالمی دنیا اس بات پر اتفاق کررہی ہے کہ مسئلہ کشمیر تصفیہ طلب تنازع ہے ،ہندوستان نے ریاستی جبر اور دہشتگردی سے کشمیریوں کی آواز دبائی مگر وزیر اعظم بین الاقوامی فورم
مزید پڑھیے


باجوڑتباہی سے بچ گیا، کالج سے 26بم برآمد،کوئٹہ:2دہشتگردہلاک

منگل 21 جنوری 2020ء
لاہور ، کوئٹہ، باجوڑ ( کرائم رپورٹر ، 92 نیوز رپورٹ) باجوڑمیں تباہی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیاگیا،سرکاری ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈنے کالج میں نصب 26بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیئے ، بم تحصیل خارکے علاقے عنایت قلعہ کے کالج میں نصب کئے گئے تھے ،نائب صوبیداراحسان اللہ کے مطابق بروقت کاررو ائی کرتے ہوئے بڑی تباہی کوٹال دیاگیا،فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ کوئٹہ میں نواں کلی بائپاس پرسی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگردمارے گئے ،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ سے سی ٹی ڈی کی گاڑی کوجزوی نقصان پہنچا،اہلکارمحفوظ رہے ،دہشتگردوں کے
مزید پڑھیے


آٹا قلت برقرار، نان، روٹی کی قیمت بھی بڑھانے کا اعلان،بحران مصنوعی،جلد قابو پالیں گے :حکومت

پیر 20 جنوری 2020ء

لاہور،کوئٹہ،پشاور،کراچی،اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،وقائع نگارخصوصی،کامرس رپورٹر، نیوز رپورٹر، نمائندگان، 92نیوزرپورٹ) حکومت کے دعوے اور اجلاس سب بے سود ثابت ہوئے ، مارکیٹ میں آٹے کی قلت برقرار ہے جبکہ چکی آٹا کی قیمت70روپے سے کم نہ ہو سکی،وفاقی حکومت کے مطابق بحران پر قابو پانے میں 3سے 4دن لگیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آٹے کا بحران سنگین ہوگیا،لاہور اور کراچی میں بھی چکی کے آٹے کی قیمت 70روپے فی کلو ہو گئی، سال کے شروع میں 1800روپے من ملنے والاآٹااب 2800روپے فی من کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکا،آٹے کے بحران کے باعث تنور مالکان
مزید پڑھیے








اہم خبریں