Common frontend top

کوئٹہ


حکومت کی واحد دلچسپی کٹھ پتلی راج کو برقرار رکھنا :بلاول

هفته 14 مارچ 2020ء
کوئٹہ ،کراچی،لاہور(سٹاف رپورٹر، خبرنگار خصوصی، نیوزایجنسیاں)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی واحد دلچسپی اپنے کٹھ پتلی راج کو برقرار رکھنا اورنیب کو استعمال کرکے اپنے سیاسی مخالفین کو گرفتار کرانا ہے ۔گزشتہ روزکوئٹہ میں ملک نور الدین کاکڑ کی سربراہی میں علاقائی اتحاد کونسل کو پیپلز پارٹی میں ضم کرنے کے موقع پر جلسہ سے ٹیلیفونک خطا ب کرتے ہوئے بلاول نے مزید کہا کہ عوام کرونا کی وجہ سے پریشان ہیں جبکہ کٹھ پتلی حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں کہ وہ عوامی مسائل کو حل کرے ۔ ہماری آواز کو دبانے
مزید پڑھیے


کوئٹہ میں قرنطینہ مرکز بنانے کیخلاف سول سوسائٹی کا مظاہر ہ

جمعرات 12 مارچ 2020ء
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں کرونا وائرس کا قرنطینہ مرکز بنانے اور تفتان میں موجود افراد کو کوئٹہ منتقل کرنے کیخلاف سول سوسائٹی کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے باہر مظاہر ہ کیا گیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی رہنما غلام بنی مری و دیگر نے کہا صوبائی حکومت تفتان میں قرنطینہ مرکزمیں موجود افراد کو کوئٹہ منتقل کر کے پورے شہر کو خطرے میں ڈال رہی ہے ۔تفتان سے کوئٹہ لا کر لوگوں کو رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔تفتان میں موجودافراد کو انکے آبائی علاقوں میں بھیجا جائے جبکہ کوئٹہ
مزید پڑھیے


کرونا: سعودی صوبہ القطیف کا لاک ڈائون، شمالی اٹلی عملاًقرنطینہ میں تبدیل: وائرس 103 ممالک تک پھیل گیا، اموات 3802

پیر 09 مارچ 2020ء
لاہور،اسلام آباد،کراچی،کوئٹہ، تفتان، بیجنگ، روم، تہران(رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں آ گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد3802 اورمریضوں کی تعداد ایک لاکھ 9ہزار 680 ہو گئی جبکہ 60ہزار 965افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اٹلی میں مزید 133افراد ہلاک ہوگئے اور مجموعی ہلاکتیں 366ہو گئیں جبکہ وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے شمالی اٹلی کو بقیہ ملک سے الگ کرکے عملاً قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا جس سے ایک کروڑ 60 لاکھ افراد کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے ۔اطالوی حکام کے مطابق قرنطینہ کا دورانیہ
مزید پڑھیے


مولانا سے دھرنا ختم کرانے کیلئے کوئی معاہدہ نہیں کیا:وزیر داخلہ

هفته 07 مارچ 2020ء
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ وفاقی حکومت نے کسی قسم کا معاہدہ نہیں کیا، جن لوگوں نے معاہدہ کیا وہ ہی وفا کریں، کرونا وائرس سے حوالے سے بلوچستان حکومت کو جو بھی وسائل درکار ہوں وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کیساتھ پریس کانفرنس میں کیا، اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بلوچستان کے دورے پر آیا ہوں، چیف سیکریٹری سے ملاقات کرکے صوبائی حکومت
مزید پڑھیے


کرونا: دونوں مریضوں کی حالت بہتر، پاک ایران بارڈر کھل گیا،350پاکستانی واپس آگئے

هفته 29 فروری 2020ء
لاہور،اسلام آباد،کراچی ،کوئٹہ،فیصل آباد، لندن، بیجنگ، تہران، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،92نیوز رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں)دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مزید 44افراد ہلاک ہوگئے اوراموات کی تعداد 2858ہو گئی جبکہ پاکستان میں کرونا کے دونوں مریضوں کی حالت میں بہتری آنے لگی ہے اورکرونا کے خدشات کے باعث بند پاک ایران بارڈر عارضی طور پر کھل گیا ۔ سرحد پار پھنسے ایک350 زائرین کو تفتان کے پاکستان ہاؤس منتقل کردیا گیا جن کو سکریننگ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دی جائیگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے وزرا نے کہا کہ صوبہ میں کرونا کا ایک بھی مشتبہ
مزید پڑھیے



کرونا: چین میں مزید 71 ہلاکتیں، ایرانی نائب وزیر صحت بھی وائرس کا شکار

بدھ 26 فروری 2020ء
اسلام آباد،کوئٹہ،بیجنگ،تہران،سیول،روم،ٹوکیو،جنیوا ،واشنگٹن( خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر، 92نیوز،نیوزایجنسیاں) چین میں کرونا وائرس سے مزید 71 افراد جان سے گئے اور ہلاکتوں کی تعداد 2663 ہو گئی جبکہ ایران میں مزید3اموات ہوگئیں اورایرانی نائب وزیر صحت ایرج حریرچی بھی کرونا وائرس کاشکارہو گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزچین میں 508 نئے کرونا مریض سامنے آئے ۔ ہبئی صوبے میں لاکھوں افراد محصور ہیں۔ایرانی حکام نے بتایاکہ کرونا سے مزید3 اموات ہوچکی ہیں ۔ایرانی سرکاری نیوزایجنسی ارنانے کہاکہ وسطی صوبہ مارکازئی میں ہلاک شدگان میں دوعمررسیدہ خواتین شامل ہیں اورتیسرامریض شمالی صوبہ البورزمیں تھا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے
مزید پڑھیے


حکومت کو بلیک میل کرنا اپوزیشن کی بھول : جام کمال

پیر 24 فروری 2020ء
کوئٹہ ( نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کو نام نہاد قرار دیتے ہوئے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حربوں سے حکومت کو بلیک میل کرنا بھول ہے ۔جام کمال نے کہا اپوزیشن کا احتجاج نہ تو کسی عوامی مسئلہ پر ہے اور نہ ہی کسی تعمیری مقصد کے لئے ، اپوزیشن کا رویہ انتہائی غیر مناسب اور غیر جمہوری ہے ۔انہوں نے کہا حکومت نے ہمیشہ مثبت رویہ رکھا لیکن اپوزیشن کا رویہ قابل برداشت نہیں ۔
مزید پڑھیے


تربت :سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،5اہلکار شہید

جمعرات 20 فروری 2020ء
کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے علاقے ضلع تربت میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 5سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق تربت کے قریب سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے 5سکیورٹی اہلکاروں نائیک سرور خان،لانس نائیک الیاس خان،لانس نائیک نقیب اللہ،لانس نائیک عبداللہ اور سپاہی ضیا الرحمان کوشہید کر دیا جبکہ 3 اہلکارسپاہی روزی خان،سپاہی حامد علی اور سپاہی احسان زخمی ہوگئے ۔تربت میں سکیورٹی فورسز کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ ایران سے ملحقہ ضلع کیچ
مزید پڑھیے


بلوچستان ترقی کی جانب ،دہشتگرد وں کاخاتمہ قریب :عارف علوی

جمعرات 20 فروری 2020ء
کراچی ،کوئٹہ،سبی (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار، نیوز ایجنسیاں) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ تاریخی سبی میلہ کا تسلسل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ زندہ قومیں اپنی روایات کو ہمیشہ برقرار رکھتی ہیں، سبی کے تاریخی میلے میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی، اس کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوشش کروں گا، اقتصادی راہداری سے بلوچستان ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہوچکا ہے اب ہمیں بلوچستان کی ترقی نظر آرہی ، ماضی کی غلطیاں ٹھیک کریں گے ، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے بچے کھچے دہشت
مزید پڑھیے


کوئٹہ : ریلی کے دوران خودکش دھماکہ ، 8 جاں بحق، 20 زخمی

منگل 18 فروری 2020ء
کوئٹہ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، سپیشل رپورٹر، وقائع نگار خصوصی) کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر پریس کلب کے باہر ریلی کے دوران خودکش دھماکے سے 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ، دو پولیس اور ایک لیویزاہلکار جاں بحق ہوا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شارع اقبال پر ہونے والا دھماکہ خودکش تھا جو ریلی میں ہوا، ایک کم عمر نوجوان پیدل آیا جسے پولیس نے روکا اور گرا لیا، تاہم نوجوان نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، یہ ہماری کامیابی ہے کہ ہم نے
مزید پڑھیے








اہم خبریں