Common frontend top

احسان الرحمٰن


’’ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے نقش پا‘‘


یہ کراچی کے ان دنوں کی بات ہے جب شہر پرایم کیو ایم کا راج تھا جس کے قائد ٹھنڈے ٹھار لندن کے مہنگے علاقے میں قوم کے غم میں دبلے ہوئے جاتے تھے۔ وہ بے شک کراچی میں نہیں تھے لیکن بھائی کا آرڈر چلتا تھا بھائی نے کہہ دیا دن ہے تو کسی کی مجال نہیں کہ اماوس کی رات کو بھی رات کہہ دے۔ بھائی نے کہہ دیا رات ہے تو سورج سوا نیزے پر آاترے ،روشنی ایسی ہو کہ بندہ بھوسے کے ڈھیر سے بھی سوئی کھوج لے وہ رات ہی کہلائے گی دن نہیں ۔ان
منگل 19 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

’’جس شاخ پر آشیانہ ہے اسے توبخش دیں ۔۔۔‘‘

بدھ 13 مارچ 2024ء
احسان الرحمٰن
تبدیلی آگئی ،عام انتخابات اور عام انتخابات کے بعدوزیر اعظم ہاؤس اور ایوان صدر کے مکینوں کا بظاہرپانچ برسوں کے لئے فیصلہ ہو گیا ، شہبازشریف نے دوسری بارمشکل ترین وقت میں قوم کی قیادت سنبھالی ہے او ر آصف علی زرداری بھی دوسری بارصدر مملکت کے عہدے پر فائز ہوگئے اب ملکی قیادت کے سامنے مشکل ترین اہداف ہیں جس میں سب سے بڑا ہدف قرضوں کا وہ پہاڑ ہے جو سر ہونے کا نام نہیں لیتا۔ اب حکومت نے کیا کرنا ہے اور کیا پالیسی اختیار کرنی ہے یہ عیاں ہے ہمارے پاس قرض چکانے کے لئے قرض
مزید پڑھیے


جماعت اسلا می اور ا لیکشن

جمعرات 15 فروری 2024ء
احسان الرحمٰن
دہائیوں پہلے کی بات ہے اچھرہ لاہور کی ایک مجلس میں ایک نوجوان نے ایک ایسے عمر رسیدہ فربہی مائل شخص کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا جو علم و تدبر ، حکمت و بصیرت اور تقویٰ میں اس سے کہیں آگے تھا بلکہ وہ اسے اپنا امیر اور راہ نما بھی مانتا تھا۔ اس کے باوجود نرم لہجے میں اس کا سوال ایسا سخت تھا کہ وہاں موجود افراد چونک اٹھے۔ عجیب عدالت تھی جو مہمان استغاثہ نے میزبان کے گھر پر لگادی۔ مجلس میں موجود افراد کی نظریں اس نوجوان کے بعد میزبان کے چہرے کا طواف کرنے
مزید پڑھیے


’’بلاول صاحب کی نقشے بازیاں‘‘

بدھ 07 فروری 2024ء
احسان الرحمٰن
غیر یقینی کی دھند سے الیکشن کا دن سمجھیں آہی گیا ، سیاسی جماعتوں نت نئے دعووں، وعدوں ،امیدوںاور امکانات کے ساتھ عوام کو رجھانے کی دھواں دھار مہم کے بعد آپ اکھاڑے میں آیاچاہتی ہیںبظاہر تین بڑی جماعتوں میں شیروانی کی کھینچا تانی ہے لیکن درحقیقت دو ہی امیدوار ہیںزیادہ امکان یہی ہے کہ ا س با ر کی شیروانی لاڑکانہ نہیں لاہور والوں کے نصیب میں ہوگی کہ جسے پیا چاہے وہی سہاگن ِلیکن اہم بات یہ ہے کہ عوا م کے نصیب میں کیا ہوگا ؟توانائی سیکٹر میں گردشی قرضے کم کرنے کے لئے آئی ایم ایف
مزید پڑھیے


’’ ضروری تھا ۔۔۔!‘‘

جمعرات 25 جنوری 2024ء
احسان الرحمٰن
فضائی حادثے میں اگست 1988 میںضیاء الحق کے جاں بحق ہونے کے بعد بے نظیر بھٹو کا پہلا دور حکومت تھا،ملک میں طویل عرصے بعد جمہوریت آئی تھی مسند اقتدار پر بھٹو کی وارث بے نظیر بھٹوبراجمان تھیں یہ ان کے اقتدار کا پہلا تجربہ تھا اس لئے وہ پھونک پھونک کرقدم رکھ رہی تھیں ،چیلنجز بہت تھے اور وسائل محدود،قیام پاکستان سے ہی ملکی معاملات پر اسٹیبلشمنٹ کاہمیشہ سے اثررہاہے لیکن ضیاء صاحب کے طویل اقتدار کی وجہ سے ان دنوں اسٹیبلشمنٹ کا اثر بہت زیادہ تھا ۔بے نظیر تنے ہوئے رسے پر چل رہی تھیں
مزید پڑھیے



بلوچستان نیا علاقہ غیر!

بدھ 27 دسمبر 2023ء
احسان الرحمٰن
فون کرنے والے کا لب ولہجہ اس کا تعلق پنجاب کے دور دراز علاقے سے بتارہا تھا ،لہجے میں تلخیاں اور دکھ بول رہے تھے اس نے مجھ سے پوچھا !سر آپ احسان صیب ہی بات کر رہے ہیں ناں ، میں نے اثبات میں جواب دیا تو اس نے پھر پوچھا وہی احسان صیب جو روزنامہ ۹۲ میںکالم لکھتے ہیں ؟جی میں وہی احسان الرحمٰن ہوں فرمایئے ، سرفرماتے تو بڑے لوگ ہیں ہم تو کمی کمین مزدور دیہاڑی دار شودے سے لوگ ہیں ہم تو عرضی لگاتے ہیں ۔۔۔میں نے تیزی سے اس کی بات کاٹی اور کہا’’
مزید پڑھیے


’’پاکستان کی دہائی ‘‘

اتوار 17 دسمبر 2023ء
احسان الرحمٰن
ادھڑی سڑکیں ،آس پاس بے رنگ دیواروں کی عمارتیں ، کہیںکہیں اطراف چھوٹی چھوٹی دکانیں اور چھپڑ ہوٹلوں میں بیٹھے عسرت زدہ جسم جن کے چہروں پر لگی آنکھوں میں اپنے لئے کوئی تاثر تلاش کرنا میرے لئے خاصا مشکل تھا ، سڑک پرٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی اکا دکا ،کاریں اور 125موٹرسائکلیں کبھی ہمیں کراس کرتیں اور کبھی ہم ان سے آگے نکل جاتے ،چٹیل اور دلوں پر ہیبت طاری کردینے والے پہاڑوں کا سلسلہ شرو ع ہوا توجی گھبرانے لگا کہ جانے کب کس موڑ پر بندوق بردار کھڑے مل جائیں ،جس کا امکان کم تھاکہ پہاڑوں
مزید پڑھیے


’’لیول پلیئنگ فیلڈ‘‘

اتوار 10 دسمبر 2023ء
احسان الرحمٰن
سوال یہ ہے کہ کیا ’’قبول ہے ، قبول ہے ‘‘ کی گردا ن پہلی بار ہوئی ؟ لیکن سوال یہ بھی ہے کہ ایک غلطی کا جوازدوسری غلطی کیسی ہوسکتی ہے؟ اسیر اڈیالہ کے حوالے سے ہم پہلے بھی کسی خوش فہمی کا شکار تھے نہ اب ہیں ان کے حوالے سے حسن ظن بھی کچھ خاص نہیں تاہم جب ایک پلے بوائے کی شہرت رکھنے والے عمران خان نے پرتعیش زندگی چھوڑ کر سیاست کی پرخار راہ پرصاف شفاف سیاست کے نعرے کے ساتھ قدم رکھا تو ہم چونکے بھی تھے اور مسکرائے بھی کہ اب آیا
مزید پڑھیے


’’مہمان کو تو جانا ہوتا ہے !‘‘

اتوار 19 نومبر 2023ء
احسان الرحمٰن
برادر ملک افغانستان کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت بلے باز ابراہیم زدران کا کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کاانتساب یاد رکھئے اور رواں برس جولائی کی یہ خبرسامنے رکھئے جب درجنوں افغان خواتین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتی پائی گئیں،یہ خواتین اپنے بچوں کی تعلیم اور روزی روزگار کے لئے پریشان تھیں ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں بھارت میں’’مہاجر‘‘ سمجھا جائے، ایک انسان کے طور پر ان کے حقوق تسلیم کئے جائیں ، اس مظاہرے کو رپورٹ کرنے والے بین الاقوامی جریدے فارن میگزین کا کہنا تھا کہ
مزید پڑھیے


’’شہزادی کے حاسد۔۔۔‘‘

پیر 13 نومبر 2023ء
احسان الرحمٰن
فرحت شہزادی عرف فرح خان عرف فرح گوگی عمران خان صاحب کے مسماۃ بشری بی بی صاحبہ سے نکاح سے پہلے ایک عام سی خاتون تھیں۔ ان کی وجہ شہرت اپنے شوہر احسن جمیل گجر کے دفتر میں ملازمین پر چیخنے چلانے سے زیادہ کچھ نہ تھی لیکن اپنے گھر پرخان صاحب کے نکاح مسنونہ کی تقریب رکھ کر وہ خاص ہوگئیں ۔ اس تقریب سعید کے بارے میں نکاح خاں مفتی سعید بھی پشیمانی کا اظہار کر رہے ہیں کہ عدت کی مدت پوری ہوئے بغیر نکاح ہوا۔ اب یہ معاملہ بھی عدالت میں منصف کے سامنے ہے کہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں