لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے اور ایسو سی ایٹ ڈگری سالانہ اامتحان2020ء کے (سماعت سے محروم) امیدواروں کے لئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کاشیڈول جاری کر دیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق بی اے (سماعت سے محروم صرف سپلیمنٹری امیداروں کے لئے )اور ایسو سی ایٹ ڈگری(سماعت سے محروم )امیداروں کے لئے سالانہ امتحان2020ء کے لئے فارم بذریعہ ڈاک جمع کرانے کی آخری تاریخ 3-2-20اوردستی فارم کے لئے 6-2-20ہے ۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www۔pu۔edu۔pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔