لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج منگل کو بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم ہزارہ،مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ، پیر کے روز راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، پشاور، بنوں، کوہاٹ ،ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت سبی42، سکھراور روہڑی میں 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سنٹی گریڈ تک گیا۔