لاہور(پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کوہسپتال میں منتقل کرنے میں تاخیر برتنے والوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کرتاہے ،یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ قائد میاں نوازشریف کئی روز سے بیمار ہیں جبکہ ڈاکٹرز کے باربار انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کو نظر انداز کیا گیا،جس وجہ سے ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی۔، یہ ایوان مطالبہ کرتاہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کو نظر اندا زکرنے والوں کا تعین کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے ۔