راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں بہاولپور ریجن نے حیدرآباد ریجن کو تین روزہ میچ میں اننگز اور 39 رنز سے ہرا دیا۔ حیدرآباد کی ٹیم پہلی اننگز میں فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔محمد جنید نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔میچ کے دوسرے روز حیدرآباد نے بہاولپور کی پہلی اننگز 240 رنز کے جواب میں 16 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 80 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔