لاہور (اپنے خبر نگار سے ) تحریک اساتذہ پنجاب کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے خلاف تحریک چلانے پر متفق ہو گئے ۔ کور کمیٹی سات ممبران حافظ عبد الناصر ، اللہ بخش قیصر ،چودھری محمد صفدر ،چودھری محمد سرفراز ،ڈاکٹر امتیاز عباسی ،حافظ غلام محی الدین اور رشید بھٹی پر مشتمل ہو گی ۔ کور کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ اور ضلعی سطح پر احتجاجی جلسوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے گی ۔ تحریک اساتذہ پنجاب میں شامل اساتذہ تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سپریم کونسل میں شامل ہوں گے ۔ اللہ بخش قیصر تحریک اساتذہ پنجاب کے چیئرمین ، حافظ عبدالناصر جنرل سیکرٹری اور چودھری محمد سرفراز کو سیکرٹری نشر واشاعت نامزد کر دیا گیا ۔ 20 نومبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے تحریک اساتذہ پنجاب کا دھرنا دینے اعلان کیا ہے ۔ اساتذہ تنظیموں کا اتحاد اساتذہ برادری کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا۔