خان یونس(صباح نیوز)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 14 مئی کو اسرائیلی مظالم کا شکار ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ 29 سالہ وسام یوسف حجازی مشرقی عبسان میں نکالی گئی ریلی میں سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا ۔دریں اثنا قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے بعد باہر آتے ہوئے فلسطینی خاتون نمازی کو گرفتار کرلیا دوسری جانب صہیونی فوج نے غزہ میں خصوصی عسکری کارروائیوں کے لئے نئی لڑاکا یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ،اسرائیلی وزیر سلامتی امور نے غزہ میں حماس کی حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی بھی دی ہے ۔