کابل‘واشنگٹن(صباح نیوز‘این این آئی)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 48 گھنٹوں کے دوران 65طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ایک روز قبل طالبان کی جانب سے کئے گئے حملوں میں 65 اہلکار ہلاک ہوئے جن میں سے 48 افغان نیشنل آرمی اور 10 حکومتی اتحاد میں شامل ملیشیا جنگجو ہیں جب کہ گزشتہ ہفتے میں افغان طالبان کے حملوں میں سکیو رٹی فورسز کے 40 اہلکار ہلاک ہوئے لیکن دو دن گزرنے کے باوجود افغان حکام نے ایک بھی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔ ادھر امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی جانب سے افغانستان میں ہلاک ہونے والے دو فوجیوں کے نام اور دیگر کوائف ظاہر کر دئیے گئے ۔ یہ دونوں فوجی جمعہ 22 مارچ کو افغان صوبے قندوز میں مارے گئے تھے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان میں ایک انتیس برس کا جوزف پی کولیٹ ہے اور اس کا تعلق ریاست اوہائیو کے شہر لنکاسٹر سے ہے ، دوسرے ہلاک ہونے والے فوجی کا نام وِل ڈی لنڈسی ہے ۔