لا ہو ر ( سپیشل ر پو ر ٹر )اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے گلشن راوی سرکل کی خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن (ر)محمداجمل کی زیر صدارت میٹنگ ہوئی میٹنگ میں ایس ایچ او ساندہ اور ایس ایچ او گلشن راوی کی بھی شرکت۔میٹنگ میں جلوسوں و مجالس کے منتظمین ,سیاسی و سماجی اراکین اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔میٹنگ میں منتظمین جلوس نے اپنے اپنے خیلات کا اظہار کیا اور سیکورٹی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔