لاہور(نمائندہ خصوصی سے /سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کے لئے ہاتھ پائوں مارنا شروع کردیے ہیں۔پاکستان میں انتشار اور افرتفری کی سیاست کرنے والوں میں تحریک انصاف کا پہلا نمبر ہے ۔صادق سنجرانی چیئر مین شپ کے اب اہل نہیں رہے ۔صادق سنجرانی کواخلاقی طور پر خود ہی مستعفی ہوجانا چاہیے ۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی حیثیت ایک ڈمی وزیر اعلیٰ سے زیادہ نہیں ہے ۔عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ صرف بشریٰ بی بی کوخوش کرنے کے لئے بنایا گیا ہے ۔ پانچ سال دوتہائی اکثریت سے قائم ہونے والی حکومت کے خلاف ہر طرح کے پروپیگنڈے کیے گئے ۔نوازشریف نے ہر جمہوریت دشمن قوت کا جرات وبہادری سے مقابلہ کیا۔