بیجنگ (سپورٹس ڈیسک) چین کے دو مرتبہ کے اولمپک چیمپئن لین ڈین جو بیڈمنٹن کے اب تک کے سب سے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک تھے ، ریٹائر ہو گئے ہیں۔ 36 سالہ ڈین نے بیجنگ 2008ء اور لندن 2012ء اولمپکس میں مینز سنگلز طلائی تمغے کے ساتھ پانچ عالمی چیمپئن شپ اور چھ آل انگلینڈ ٹائٹل اپنے نام کیے ۔ 2011ء میں وہ کھیل کے سپر گرینڈ سلم کے تمام 9 بڑے اعزازات جیتنے والے پہلے بیڈ منٹن کھلاڑی بن گئے تھے ۔ ملائیشیا کے حریف لی چونگ وی کے ساتھ لین کی پیشہ ورانہ رقابت کو بیڈمنٹن کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے درمیان 40 میچز میں ڈین نے 28 کامیابیاں حاصل کیں۔