لاہور(جنرل رپورٹر)موسمی فلو (انفلوئنزا) کی آمد کا موسم، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی تیاریاں جاری شروع کر دیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے تمام عملے اور ہسپتالوں کو موسمی فلو کا الرٹ جاری کر دیا۔ویکسین، ادویات اور حفاظتی سامان سمیت تمام ضروری اشیاء کا مناسب سٹاک رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔تمام ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اور دیگر حفاظتی مراکز صحت پر ویکسین اور ادویات کا کافی سٹاک رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تمام ہیلتھ کئیر سٹاف کی موسمی فلو کی ویکسی نیشن کروائی جائے گی۔ہیلتھ کئیر سٹاف روزانہ ہسپتالوں میں لاکھوں مریضوں کا علاج کرتا ہے ۔مریضوں میں قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے موسمی فلو کا پھیلاؤ ذیادہ تیزی سے ہو سکتا ہے ۔