لاہور(جنرل رپورٹر) سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ڈاکٹر سعید کھوکھرکے نام سے منسوب ہال کی شاندار افتتاحی تقریب منعقدہوئی ۔ تقریب میں پرنسپل سمز(SIMS)پروفیسرڈاکٹر محمود ایاز، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم چیمہ و اکیڈمک کونسل کے دیگر ارکان موجود تھے ۔ پروفیسرڈاکٹر محمود ایاز اور دیگر اکیڈمک کونسل کے اراکین نے ڈاکٹر سعید کھوکھر کی سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کیلئے خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔پروفیسرڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ ڈاکٹر سعید کھوکھر کی شعبہ صحت میں خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ڈاکٹر سعید کھوکھر کے فارغ التحصیل ڈاکٹرحضرات آج بھی مختلف سرکاری ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر سعید کھوکھر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے دیکھ کر انتہائی خوشی ہورہی ہے ۔ پروفیسرڈاکٹر محمود ایازو دیگر اکیڈمک کونسل کا سمز(SIMS) میں مدعو کرکے خدمات کو سراہنے پرانتہائی شکرگزار ہوں۔