لاہور (پ ر ) امارات گروپ کے زیرِ انتظام ایمیزون آؤٹ لیٹ مال میں ملبوسات کے مشہور برانڈز کیسریا اور لیژر کلب کے آؤٹ لیٹس کا افتتاح کر دیا گیا ۔ برانڈز کی افتتاحی تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں خوش ذائقہ پکوانوں اور میوزیکل کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔خواتین کی ایک بڑی تعداد نے دونوں برانڈز کی آؤٹ لیٹس میں نِت نئے ڈیزائینوں کے ملبوسات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے خریداری کی۔ اِس موقع پر گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ نئے برانڈز کے متعارف کرانے سے نہ صرف انکی منصوعات کی سیل میں اضافہ ہو گا ۔ دونوں آؤٹ لیٹس نے اپنے افتتاح پر خصوصی ڈسکاؤنٹس کا اعلان بھی کررکھا ہے ۔