لاہور(اپنے رپورٹر سے )ایل ڈی اے کا آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات مسمار کر دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کے اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ ہاؤسنگ سکیمز کے عملے نے ڈائریکٹر بشری نصیر کی زیر نگرانی میں پارکوں‘ کھلی جگہوں اور سڑکوں پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کر کے متعدد کمرے اور دیگر غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی ہیں-