لاہور ( اپنے رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی مختلف سکیموں میں واقع 11کمر شل پلاٹ مجموعی طور پر20کروڑ9لاکھ18ہزار 800روپے میں نیلام کر دیئے گئے ۔پلاٹ نمبر 111سی بلاک اے جوہرٹاؤن 32لاکھ16ہزار میں نیلام کیاگیا۔پلاٹ نمبر 111ڈی بلاک اے جوہر ٹاؤن 34لاکھ55ہزار روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر27اے سوک سنٹر جوہرٹاؤن 7کروڑ35لاکھ روپے میں نیلام کیاگیا۔پلاٹ نمبر27ڈی سو ک سنٹر جوہر ٹاؤن 7کروڑ35لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر204ڈی احمد یار بلاک مصطفی ٹاؤن 61لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر310ڈی شہباز بلاک مصطفی ٹاؤن 28لاکھ85ہزارروپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر851/2بلاک ایف جوبلی ٹاؤن 71لاکھ98ہزار روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر851/4بلاک ایف جوبلی ٹاؤن 71لاکھ98ہزار روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر497کارنر بلاک ای تاج پورہ 81لاکھ66ہزارروپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر497اے بلاک ای تاج پورہ 74لاکھ 70ہزارروپے میں نیلام ہوااورپلاٹ نمبر497بی بلاک ای تاج پورہ 81لاکھ78ہزار روپے میں نیلام کیاگیا۔نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند54حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی-نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں -