لاہور،(جنرل رپورٹر )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا 39 میڈیکل کالجوں کے 5326 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی 4432 پاس جبکہ 884 فیل قرار پائے کامیابی کا تناسب 83.37 فیصد رہا نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی ماہا زینب نے 895/1000 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی واہ میڈیکل کالج واہ کینٹ کے ثاقب نثار نے 879 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تیسری پوزیشن سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کی ماہ نور چودھری نے 868 نمبر لیکر حاصل کی سپلیمنٹری امتحانات 6 مارچ سے شروع ہوں گے ۔