لاہور( پ ر ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ایک ہی بارش نے پورے لاہور کو بارش کے پانی میں ڈبو کررکھ دیا ہے اور صوبے کا وزیر اعلی شہر میں امدادی کاموں کی نگرانی کرنے کی بجائے میڈیا کو ساتھ لیکر اپنی تشہیر کروانے میں مصروف رہے ۔ لاہورئے سڑکوں پر خوار ہوتے رہے مگر انہیں کوئی بھی ریلیف دینے والا موجود نہ تھا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس سدباب کیا جائے۔