لاہور( نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل سیشن ججز کی بھرتی کیلئے انٹرویوز آج سے شروع ہونگے ۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی امیدواروں کے انٹرویوز کرے گی۔پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں ایڈیشنل سیشن ججز کے امتحان میں 40 امیدوار کامیاب ہوئے ۔