سرائے مغل(نامہ نگار) بجلی کے کھمبے کے شارٹ ہونے کی وجہ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ سرائے مغل کے نواحی گاؤں سندھو کلاں کا پینتیس سالہ سردار محمد اطہر ڈوگراپنے ٹیوب ویل پر بجلی کے کھمبے پر بلب لگارہاتھا کہ اچانک اس میں کرنٹ آگیاجس سے محمد اطہر کو شارٹ لگا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔محروم کی نماز جنازہ آج صبح آٹھ بجے مقامی جناز گاہ میں ادا کی جائے گی۔