قصور،حبیب آباد،سیالکوٹ(نمائندگان 92 نیوز) بد بخت باپ نے سوتیلی بیٹی سے منہ کالا کرلیا جبکہ دیگر واقعات کے دوران بچے اور 4خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ قصورناروکی ٹھٹھہ کے رہائشی محمد شہباز نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمہ درج کروایا کہ میری سولہ سالہ بھتیجی کو اس کے سوتیلے باپ شہزاد نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پندرہ سالہ لڑکی نے پولیس تھانہ مصطفی آبا دمیں مقدمہ درج کرایا کہ میری کزن مہک نے مجھے شاپنگ کرنے کے بہانے کاہنہ میں لے جا کر کمرے میں بند کر دیا جہاں چئیر مین نامی ملزم نے ذیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔ پولیس تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بھونکی اوتاڑ میں ملزم مکھن نے سعد احمد کی بیٹی کو نشانہ بنا ڈالا۔ بائی پاس کنگن پور روڈ الہ آباد سے ملزم رمضان نے اﷲ دتہ کی سولہ سالہ بیٹی کو زبردستی بے آبرو کر دیا ۔ سیالکوٹ تھانہ کوتوالی کے علاقہ کمشنر روڈ پر خاتون ڈاکٹر سے دوائی لینے گئی جہاں ملزم عمران نے اسے زیادتی کا نشانہ بنادیا، رانیکے میں شاہد نذیر کے 15سالہ بیٹے کو دوست گلزار اور عرفان ساتھ لے گئے جہاں ملزم گلزار نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔