لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں ہفتے میں 75 گھنٹے ڈیوٹی دینے کے بعد ڈرائیور کی حالت غیر ہو گئی اور ڈبل ڈیکر بس کنٹرول سے باہر ہو کر مارکیٹ میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ کنوینٹری شہر میں پیش آیا، ڈرائیور ہفتے میں 75 گھنٹے کی ڈیوٹی کر رہا تھا اور وہ مسلسل تین ہفتوں سے ایسا کر رہا تھا جسکی وجہ سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔