ملتان(پ ر )ملتان میں کاروباری سرگرمیوں کو مزید ترقی دینے کیلئے بزنس حب ڈی ایچ اے ملتان کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ بزنس حب ملتان کی مارکیٹنگ اور سیلز کے تمام تر حقوق پاکستان کے سب سے بڑے رئیل سٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کو خصوصی طور پر حاصل ہیں۔ تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان، ریجنل سیلز مینجر رانا فرخ ندیم جبکہ بودلہ بلڈرز کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ طاہر اقبال بودلہ، سی ای او پیر صہیب طارق بودلہ ، پیر اسلم بودلہ، پیر جنید اقبال بودلہ، پیر عاصم بودلہ ، پیر حذیفہ بودلہ، پیر علی بودلہ، پیر حسان بودلہ، پیر آفتاب بودلہ، حاجی جاوید اختر انصاری، سید علی حیدر گیلانی اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ قیصر سمیت شہر ملتان کی معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سنٹرل شیخ شجاع اللہ نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کے پلیٹ فارم سے پیش کیا جانے والا بزنس حب ملتان اس شہر کی کاروباری برادری کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔