لاہور(اپنے رپورٹر سے ) محکمہ بلدیات پنجاب نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت تمام بلدیاتی اداروں سے مستقل ہو نے والے ورک چارج ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہے ۔ اس حوالے سے تمام بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز کو مراسلہ ارسال کیا گی۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ عدالتی حکم اور محکمانہ پالیسی کے تحت ریگولر ہو نے والے ملازمین کی تفصیلات 24ستمبر تک بھیجوائی جائیں۔