لاہور(نمائندہ خصوصی سے )سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ کی زیر صدارت بچوں کو بھیک کے لیے استعمال کرنے والوں کے حوالے سے اجلاس سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید ،ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ،ڈپٹی سیکرٹری لاء اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ٹریفک سنگنلز پر بھیک مانگنے والے بچوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔