نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک نجی یونیورسٹی پر کنٹرول کیلئے 2 بھائیوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں یونیورسٹی کے چانسلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔چانسلر پروفیسر سدھیر انگر پر یونیورسٹی کے ایک سابق وائس چانسلر کے قتل کا الزام لگایا ہے ۔ مقتول سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ایپا ڈورے کے میں بتایا گیا ہے کہ ان کے پروفیسر مدھوکر انگر سے قریبی تعلقات تھے اور پروفیسر مدھوکر اور گرفتار ہونے والے پروفیسر سدھیر آپس میں بھائی ہیں۔