ممبئی ( نیٹ نیوز) بھارت میں زمین بوس ہونے والی ایک عمارت کے ملبے تلے 10 گھنٹے تک پھنسے رہنے والے شخص نے موبائل فون سے اپنا آخری پیغام ریکارڈ کیا اور کہا ’’بچ گیا تو اللہ کا شکر،نہیں تو اللہ حافظ‘‘ ۔ممبئی کے قریب واقع ضلع تھانے میں ایک تین منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ، ریسکیو نے 25 افراد کوملبے سے زندہ نکال لیا تھا، ملبے تلے پھنسے خالد خان نے ملبے کے نیچے کی صورت حال اور اپنی کیفیت پر مختلف ویڈیوز ریکارڈ کیں، اپنی اہلیہ کے نام اپنا آخری پیغام بھی ریکارڈ کرایا کیوں کہ جب وہ ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا تو اسے زندہ بچ جانے کا یقین نہیں تھا، پیغام میں خالد نے کہا ’’اگر میں بچ گیا تو اللہ کا شکر، نہیں تو اللہ حافظ‘‘ ۔10 گھنٹوں بعد ریسکیو نے خالد کو ملبے تلے سے زندہ نکال لیا۔