لاہور(نمائندہ خصوصی سے )ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپ گریڈ ہونے والی بی ایس تھری لیب کے دورہ کے موقع پر کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے ، متاثرہ افراد کیلئے کو ریلیف دینے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں،ٹیسٹنگ کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے وزیرا علیٰ کی ہدایت پر لاہور میں ایک ہفتے میں اپ گریڈ کر کے بی ایس ایل تھری لیب تیار کی گئی جہاں روزانہ کی بنیاد پر 2ہزارٹیسٹ ہو سکیں گے ،ن لیگ طبی عملے کیلئے حفاظتی کٹس کے معاملے پر صرف اپنی سیاسی دکانداری چمکارہی ہے ۔