لاہور( پ ر ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ ریونیو میں اضافہ کے لئے کافی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، رواں سال 5500ارب ریونیو کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس جمع کیا جائے تا کہ بیرونی خسارہ کم کیا جائے ۔ گزشتہ سال حسابات جاریہ کا خسارہ بہت زیادہ تھا، حکومت نے حسابات جاریہ کا خسارہ 19.5ارب ڈالر سے کم کر کے 13ارب ڈالر کی سطح پر لایا گیا، جولائی میں برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی آئی ہے ۔ گزشتہ دو ماہ میں حسابات جاریہ کے خسارے میں مجموعی طور پر 73فیصد کمی آئی ہے ۔ جولائی اور اگست کے مہینے میں ٹیکس وصولیوں کی شرح میں گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔