لاہور(اپنے رپورٹر سے )صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز موسم سرد اور خشک رہا۔لاہور میں سموگ کی سی کیفیت رہی، ٹاؤن ہال میں ایئر کوالٹی انڈکس 203 اور جیل روڈ پر 138 ریکارڈ کیا گیا۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لیہہ ،پاراچنارمیں منفی 7 ، گوپس میں منفی4، استور میں منفی3 ، سکردو میں منفی 2 اور کالام میں منفی 1 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند بھی متوقع ہے ۔