مکرمی ! فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے بے گناہ شہریوں پر اندھا دھند بمباری اور اس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہ شہریوں اور ہسپتال میں زخمی مریضوں اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں پرامت مسلمہ انتہائی رنج و غم میں مبتلا ہے۔اسرائیل کی جانب سے کی گئی جارحیت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہی نہیں انسانیت کا بھی قتل ہے۔ اس عمل سے مسلمان یہ سمجھنے میں حق بجانب ہیں کہ یہ استعماری طاقتیں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہیں جس پر عالم اسلام سراپاء احتجاج ہے۔ اسرائیل کی کھلی جارحیت کی بھر پور مذمت کافی نہیں حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے فلسطین کے مسلمانوں کی نا صرف امداد کرے بلکہ ہر طرح سے ان کی مدد کے لئے دستیاب وسائل کو بروکار لائے اور عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے ہر ممکنہ اقدامات کرے۔ اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میںمسلم ممالک فلسطین کی عسکری مد کا اعلان اور اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کریں۔ (فہیم مصطفی)