لاہور (اپنے رپورٹر سے ) کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ایم سی ایل کے انٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن داتا گنج بخش زون سکواڈ نے پرانی انارکلی، مال روڈ، ہال روڈسے تجاوزات کا 2ٹرک سامان ،سمن آباد زون سکواڈ نے اچھرہ، ماربل مارکیٹ سے 1ٹرک سامان ، نشتر زون سکواڈ نے جنرل ہسپتال تا قینچی بازار سے تجاوزات کا ایک ٹرک سامان ، شالامار زون سکواڈ نے چاہ میراں بازار سے 1ٹرک ،علامہ اقبال زون سکواڈ نے جان محمد روڈ سے 1ٹرک اور ویلنشیا ٹاؤن میں20بکروں کا ایک ٹرک ،راوی زون سکواڈ نے بادامی باغ، ٹنڈا پھاٹک سے 1ٹرک ۔ واہگہ زون سکواڈ نے نصیر آباد، دھوبی گھاٹ سے ایک ٹرک ، عزیز بھٹی زون سکواڈ نے 1ٹرک ، گلبرگ زون سکواڈ نے فیصل ٹاؤن ، مین مارکیٹ سے 1ٹرک سامان کر سٹور میں جمع کر ایاجبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر جرمانے بھی کیے گئے ۔