سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ترکی میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 52 پاکستانیوں کونجی ائر لائن کی پرواز پر سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ڈیپورٹ کر دیا گیا جہاں انہیں ایف آئی حکام نے گرفتار کر لیا ۔ پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے احسن ،حبیب وغیرہ 52افراد انسانی سمگلروں کو لاکھوں روپے کی ادائیگی کے بعد پاکستان سے ایران اور ایران سے ترکی میں داخل ہورہے تھے کہ ترک سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا اور پاکستان ڈیپورٹ کر دیا ، ڈیپورٹیز کا کہنا ہے کہ وہ ترکی سے یورپ داخل ہونا چاہتے تھے ۔