مکرمی! تشدد پسندی آج کل ہر ملک اور قوم کا سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اور اگر ہم صرف اپنے ملک پاکستان کی بات کرے تو یہ مسئلہ یہاں پر بھی بہت زور پکڑ چکا ہے آئے دن ہم تشدد پسندی کے قصے سنتے رہتے ہیں اور یہ تشدد اب بہت عام ہو چکا ہے۔ اخبار اور ٹیلی ویژن کی خبریں انہیں تشدد زدہ واقعات سے بھری پڑی ہے۔ یہ ان واقعات کا ہی تو نتیجہ ہے۔ کہ ہمارے معاشرے میں اس تشدد کا درجہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ پاکستان دنیا میں تشدد پسند ملک کی فہرست میں شامل ہے۔ ان واقعات کی بڑھتی ہوئی سطح دیکھ کر یو معلوم ہوتا ہے کہ جیسے لوگوں کے خون سفید ہو چکے ہیں۔ لوگ اپنے ہی خون کے دوشمن بنے ہوئے ہیں۔ اور یہ سب فساد کی وجہ لوگوں کا پیسے سے محبت اور اپنے رشتوں سے بے تعلقی ہے۔ آئے روز ہم خبروں کے ذریعے یہ دیکھتے ہیں کہ بھائی نے جائیداد کی لالچ میں دوسرے بھائی کا قتل کر دیا۔ حتیٰ کے ایک ٹی وی چینل میں تو یہ دکھایا گیا کہ ایک بھائی نے اپنی بہن کو بیس سال ایک اندھیرے کمرے میں بند کر دیا۔ اور اس کو بیس سال بعد جب اس کمرے سے نکالا تو اس کا رویہ ناقابل بیان تھا۔ اور اس کی وجہ بھی دولت اور دولت کا پجاری بھائی تھا۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے تاکہ ہمیں اس طرح کے کاموں سے دور اور محفوظ رکھے۔ اس طرح کے عمل کو سرانجام دینے والے لوگوں کے لیے میرا صرف ایک سوال ہے۔کیا آپ کو موت نہیں آئیگی یا آپ اللہ کو جواب دہ نہیں ہیں؟ (وریشہ پرویز، کراچی)