لاہور( حافظ فیض احمد) یونین کونسلز میں بوگس برتھ سرٹیفکیٹ ، جعلی نکاح نامے اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنائے جانے کا انکشاف ہو اہے جبکہ بعض یونین کونسل کے سیکرٹریز نے بوگس دستاویزات تیار کرنے پر کروڑوں روپے کی جائیداد بنا لی ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام نے شکایت ملے پرلاہور سمیت پنجاب بھر میں تحقیقات شروع کر دی اور اس حوالے سے سورس رپورٹ تیار کر کے بھر پور کارروائی کی جائے گئی۔ ذرائع کے مطابق یونین کونسل کے متعلقہ عملے کو رقم دیں اور برتھ سرٹیفکیٹ پر اپنی مرضی کی تاریخ کا اندراج کرائیں اسی طرح نکاح نامے پر بھی تاریخ میں ردوبدل کرنے کا سلسلہ عام ہے ۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کو کئی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جس پر اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری یونین کونسل چاہ میراں اور یونین کونسل یکی گیٹ کے ملازمین کو گرفتار کر لی۔ دوران تفتیش ملزمان نے بوگس برتھ سرٹیفکیٹ،جعلی نکاح نامے اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنانے کے حوالے سے اہم انکشافات کئے جس پر اینٹی کرپشن حکام نے خفیہ تحقیقات شروع کر دی اور سورس رپورٹ بھی تیار کی جا رہی ہے جبکہ یونین کونسل 222کے سیکرٹری عبدالقیوم کے خلاف بھی اینٹی کرپشن میں انکوائری جاری ہے ۔ زرائع کے مطابق سکیم نمبر2 میں بھی جعلی برتھ اورڈیتھ سرٹیفکیٹ بنائے جانے کا بھی انکشاف ہو اہے اور گروہ نے کروڑوں روپے کی جائیداد بنا لی ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں باقاعدہ ایک گروہ ہے جو رقم لے کر شہریوں کی مرضی کے مطابق نکاح نامے اور برتھ سرٹیفکیٹ تیار کر کے گھروں میں پہچاتے ہیں جس کے بعد اگر اس میں نام سمیت تاریخ پیدائش میں تبدیلی کرنا ہو تو دوبارہ سرٹیفکیٹ تیار کر لیا جاتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یونین کونسلز میں بوگس دستاویزات پر قابو پانے کے لئے اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ جس علاقے کی یونین کونسل میں اس حوالے سے زیادہ شکایات ہیں پہلے ان سے ریکارڈ لے کر انکوائری کی جائے گئی اور یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ سرکاری خزانے میں فیس کی مد میں کتنی رقم جمع کرائی ہے اور کتنی خوردبرد کی گئی ہے ۔ ا سکے علاوہ ان کی بنائی گی جائیدادوں کے حوالے سے بھی چھان بین کی جائے گئی۔