لاہور(سپورٹس رپورٹر) جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں پہلے روز انڈر۔18کیٹیگری میں گیارہ میچ کھیلے گئے ۔ محمد شعیب نے اسامہ خان،عدنان خان نے تیمور،حمزہ بن ریحان نے نعلین عباس، زین چودھری نے ارحم، پربھت کمار نے عفہام رانا،احمد کامل نے انعام عارف، احمد اسجد قریشی نے سیف احمد، عاقب حیات نے محمد سید،عبداﷲ عدنان نے محمد عبداﷲ،اظہار افتخار نے فیضان شاہد، ثاقب حیات نے محمد احمد احتشام کو ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔