لاہور( کرائم رپورٹر ) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر سی پی اوسٹاف کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کلورین واٹر کا سپر ے کروایا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے آئی جی آفس، سی پی او کمپلیکس اور ترکش بلاک میں جراثیم کش واٹر کا سپرے کیا۔اے آئی جی ایڈمن انور کھیتران کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ملازمین کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔کلورین واٹر سپرے سے کورونا سمیت دیگر بیماریوں کا سبب بننے والے جراثیم کے خاتمے میں مدد ملے گی اورملازمین کو فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزر سمیت دیگر ضروری حفاظتی سامان بھی باقاعدگی سے فراہم بھی کیا جارہا ہے ۔