لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے رپورٹر سے) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 19ویں کانووکیشن میں 2293طلباء کو ڈگریوں اور میڈلزسے نوازا گیا،جن میں 41پی ایچ ڈی،814ایم ایس/ایم فِل، 344ایم اے /ایم ایس سی اور1057بی اے / بی ایس سی (آنرز) کے طلباء شامل ہیں۔کمشنر لاہور اور ڈاکٹر امجد ثاقب دوسرے اور تیسرے سیشن کے مہمانِ خصوصی تھے۔