لاہور (نمائندہ خصوصی سے ) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِانقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہے کہ حکمرانی کا مینڈیٹ قوم کی تقدیر سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا۔ گزشتہ روز انقلاب سیکریٹریٹ میں سنٹرل ورکنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ سال حکمرانی کر کے قوم کو کئی بلین ڈالرکے قرضوں میں رہن رکھنے والوں سے حساب لیا جائے ۔